۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دیدار طلاب و اساتید بوشهر با مدیر حوزه علمیه خواهران کشور

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین فاضل نے کہا: دعای افتتاحی کے ایک حصے میں آیا ہے کہ "خدایا ہمیں اس حکومت میں مدعو کرنے والوں میں سے قرار دے" یعنی حکومتِ کریمہ میں، ہمیں قائدین میں سے ہونا چاہیے۔ لہذا ایک طالب علم کے اندر لیڈر بننے کے معیار کو موجود ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں انہیں دوسروں سے آگے حرکت کرنی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے ایران کے صوبہ بوشہر کے حوزاتِ علمیہ خواہران کی طلباء اور اساتذہ کے اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: حکومتِ کریمہ کے قیام کے لیے دو خصوصیات پر توجہ دینی چاہیے پہلی اسلام اور مسلمانوں کو عزت دینا اور دوسری منافقوں اور ان کی جاہ طلبیوں سے نفرت کا اظہار کرنا۔

حوزہ علمیہ خواہران کے مدیر نے مزید کہا: انسان کو چاہیے کہ وہ اسلامی اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے کوشش کرے، خاص طور پر طلبہ کو کہ جن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

طلباء کو اپنے اندر قائدانہ خصوصیات اور صلاحیتیں پیدا کرنی چاہئیں

انہوں نے کہا: علمی اور ثقافتی شعبوں میں اساتید اور طلباء کرام کی موجودگی اسلام کو عزت بخشنے کے مترادف ہے۔ طلباء کو اپنے اندر قائدانہ خصوصیات اور صلاحیتیں پیدا کرنی چاہئیں۔

حجت الاسلام فاضل نے کہا: دعای افتتاحی کے ایک حصے میں آیا ہے کہ "خدایا ہمیں اس حکومت میں مدعو کرنے والوں میں سے قرار دے" یعنی حکومتِ کریمہ میں، ہمیں قائدین میں سے ہونا چاہیے۔ لہذا ایک لیڈر بننے کے معیار کو طالب علم میں پیدا ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں انہیں دوسروں سے آگے حرکت کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .