۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حجت الاسلام مصطفی رستمی - رئیس نهاد نمایندگی رهبری در دانشگاه ها

حوزہ/ ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے زیر اہتمام اداروں کے سربراہ حجت الاسلام مصطفیٰ رستمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت نے تمام آزادی پسند انسانوں کو اسلام اور قرآن کی جانب متوجہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے زیر اہتمام اداروں کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ رستمی نے تہران میں اہل سنت کے دینی مدارس کے اساتذہ اور دانشوران کی تجلیل کیلئے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت نے تمام آزادی پسند انسانوں کو اسلام اور قرآن کی جانب متوجہ کیا ہے، آج علمائے کرام میں سے ہر ایک کی زمہ داری بہت بڑی ہے کہ وہ دوست اور دشمن کی پہچان کروائیں اور تفرقہ سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ دشمن ایران کو ختم کرنا چاہتے تھے، جب صدام نے کردستان پر شیمیائی بموں سے حملہ کیا تو کردستان کے ہمارے عزیزوں نے سردشت کے لوگوں کے دکھ درد کو محسوس کیا اور ان کی مدد کی۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علم اور علمی مراکز اسلام کے مرہونِ منّت ہیں، کہا کہ مکہ و مدینہ میں جب لوگوں نے آنحضرت پر ایمان لایا تو وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ رسولِ اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ایک علمی انقلاب برپا کریں گے۔ جہالت سے بھرپور مکہ اور یثرب دین اسلام کی برکت سے ایک علمی ماحول میں بدل گئے۔

حجت الاسلام رستمی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلام علم کا دین ہے اور انقلابِ اسلامی علم کو پروان چڑھاتا ہے، مزید کہا کہ ہمیں حوزہ، یونیورسٹیاں اور اہل سنت کے دینی مدارس کے اساتذہ اور دانشوران کے توسط سے ہونے والی ملکی علمی ترقی کے قدردان ہونا چاہیئے۔

ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے زیر اہتمام ارادوں کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ رستمی نے کہا کہ آج فلسطینیوں کی مظلومیت نے تمام آزادی پسند انسانوں کو اسلام اور قرآن کی جانب متوجہ کیا ہے، لہٰذا علمائے کرام میں سے ہر ایک کی زمہ داری بہت بڑی ہے کہ وہ دوست اور دشمن کی پہچان کروائیں اور تفرقہ بازی سے پرہیز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج فلسطین میں برسر پیکار مجاہدین کی مزاحمت کی برکت سے امت مسلمہ کو استعمار اور مشکلات سے نجات اور توحید کی دعوت کا ایک سنہرا موقع ملا ہے، لہٰذا ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ ہر ممکن ان کی مدد کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .