اہل سنت
-
علمائے اہلسنت سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی:
غزہ کے مظلوموں کی حمایت آج کا ایک حتمی فریضہ ہے
حوزہ/ رہبر معظم آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ وحدت اور عید میلاد النبی کے آغاز کی مناسبت سے ایران کے اہلسنت علماء، ائمۂ جمعہ اور دینی مدارس کے اساتذہ سے ملاقات کی۔
-
غزہ جنگ؛ آزادی پسند انسانوں کی اسلام اور قرآن سے آشنائی کا سبب، حجت الاسلام رستمی
حوزہ/ ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے زیر اہتمام اداروں کے سربراہ حجت الاسلام مصطفیٰ رستمی نے کہا کہ فلسطینیوں کی مظلومیت نے تمام آزادی پسند انسانوں کو اسلام اور قرآن کی جانب متوجہ کیا ہے۔
-
عربوں کو چاہیے کہ وہ فلسطین کے حوالے سے سخت موقف اختیار کریں، صرف مذمت سے کام نہ لیں
حوزہ/ لبنان کے مفتی اعظم نے دارالافتاء میں سپریم اسلامک شیعہ کونسل کے وائس چیئرمین شیخ علی الخطیب کا استقبال کیا۔
-
اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه کے سربراہ:
امام رضا (ع) نے الٰہی تعلیمات کے ذریعے منحرف فرقوں کا مقابلہ کیا
حوزه/ اسلامی تبلیغاتی مرکز ارومیه ایران کے سربراہ نے کہا کہ امام رضا (ع) کے زمانے میں بہت سے مختلف افکار کے حامل فرقے وجود میں آئے اور آنحضرت (ع) نے الہٰی تعلیمات کی نشر واشاعت سے ان منحرف افکار کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کو بے اثر کردیا۔
-
جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کےزیر اہتمام بڈگام میں عید ملن کے سلسلے میں ایک پُروقار نشست کا انعقاد
مذہبی قائدین سماجی جرائم کو روکنے میں کلیدی رول ادا کریں:حجۃ الاسلام آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ اس موقعہ پر سماجی بے راہ روی کو روکنے، علماء دین اور ائمہ مساجد کی ذمہ داریوں کو سمجھنے، محراب و مساجد کو خاموش کرنے کی کوشش اور علماء دین کو پابند سلاسل کرنے ،سوشل میڈیا پر مسلکی اختلافات کے بجائے وادی میں انجام پذیر ہونے والے بھیانک سماجی جرائم جیسے دیگر جرائم کو روکنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا۔
-
اہل سنت خواتین حرم حضرت معصومہ قم (ع) میں مہمان
حوزہ/ اہلسنت کے فرقہ قادریہ سے تعلق رکھنے والی 55 اہلسنت خواتین کے ایک گروپ نے حرم مطہر کے ثقافتی پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا پر حاضری دی۔
-
جمعیت علماء پاکستان نظام مصطفیٰ کے نفاذ کے لئے پرعزم، مولوی محفوظ مشہدی
حوزہ/ جے یو پی نظام مصطفیٰ کے نفاذ پر پرعزم ہے، اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھے گی۔ حقیقی عید اسی دن ہوگی جب ملک میں نظام مصطفیٰ نافذ ہوگا اور ان شاءاللہ فلسطین بہت جلد آزاد ہوگا۔
-
یورپ کے ممالک میں قرآن کی بے حرمتی،عالمی امن کو تباہ کرنے کی کھلی سازش، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
حوزہ/ نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے سوئیڈن اور ہالینڈ میں توہین قرآن کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور کہا کہ مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔ اسلام دشمنی کے بڑھتے واقعات شرمنا ک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
-
نشترپارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے خطاب؛
امام حسین (ع) کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے، علامہ شہنشاہ نقوی
حوزہ/ مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں یہ امام حسین کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے۔ اہلسنت تو ہماری جان ہیں اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کیے جاسکتے۔
-
اہل سنت کے ہاں امام جعفر صادق (ع) کا علمی و معنوی مقام
حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی بابرکت زندگی میں مسلمانوں کے درمیان بہت ہی ممتاز اور اعلیٰ مقام پایا ہے۔ جس نے بھی ان کے بارے میں بات کی ہے اس نے ان کے کردار و شخصیت کی تعریف کی ہے۔
-
علامہ مقصود ڈومکی کی اہلسنت سے ناصبی ٹولے کی آل رسول سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی اپیل
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں اور ہم دونوں مل کر رسول اسلام سید الانبیا سے اپنی محبت عقیدت اور عشق کا اظہار کرتے ہیں۔ اھل سنت ناصبی ٹولے کی آل رسول سے دشمنی پر مبنی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔
-
عزاداری میں مداخلت اہلسنت نہیں ایک مخصوص ٹولہ ہے جنہیں نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ پرامن جلوس میں شرارت اہل سنت نہیں کرتے، یہ شرارت ایک ٹولہ ہے جن کو نہ حسینؑ سے محبت ہے نہ حسینؑ سے محبت کرنے والوں سے محبت ہے۔ لیکن ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہم عزاداری کو اور بہتر انداز سے آگے بڑھائیں گے۔
-
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام یوم احتجاج و ریلیاں:
توہین اہلبیتؑ توہین رسالتؑ؛ گستاخی اہلبیتؑ سے صرف شیعہ ہی نہیں اہل سنت کے بھی دل چھلنی ہوئے
حوزہ/ شیعہ علما ءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحمن سلفی کو گرفتارکرلیا گیا ہے، گستاخ کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
-
بلتستان کی مذہبی ہماہنگی پورے پاکستان کے لیے نمونہ عمل ہو/ انجمن امامیہ سکردو کے وفد کا مرکز اہلسنت کا دورہ
حوزہ/ انجمن امامیہ بلتستان کے صدر آغا باقر الحسینی کے حکم پر انجمن امامیہ کے رکن حجہ الاسلام والمسلمین شیخ ذوالفقار علی انصاری اور ماسٹر مسلم نے مرکز اہلسنت بلتستان کا دورہ کیا اور اہل سنت والجماعت کےامیر مولانا سرور اور مولانا ابراہیم خلیل اور دیگر علماء سے ملاقات کی اور بلتستان کے اہم ایشوز پر بات کی۔