منگل 25 نومبر 2025 - 23:51
کوثر سے مراد، حضرت فاطمہؑ اور ان کی آل پاک ہے: مولانا کلب جواد نقوی

حوزہ/امام باڑہ سبطین آباد میں دفترِ آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای دہلی کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد ہوا؛ اس سلسلے کی دوسری مجلسِ عزاء سے مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کے موقع پر امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج لکھنؤ ہندوستان میں دفترِ آیت الله العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دہلی نو کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کے سلسلے کی آخری مجلس سے مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب رتے ہوئے سورۂ مبارکۂ کوثر کے معنی و مفاہیم پر روشنی ڈالی۔

کوثر سے مراد، حضرت فاطمہؑ اور ان کی آل پاک ہے: مولانا کلب جواد نقوی

انہوں نے کہا کہ علمائے امامیہ و عامہ نے ’کوثر‘ کے چھتیس معنی بیان کیے ہیں، لیکن چار معنی ایسے ہیں جنہیں تقریباً تمام مفسرین نے بیان کیا ہے: ایک یہ کہ کوثر سے’حوض کوثر ‘ مراد ہے ۔دوسرے ’عہدۂ نبوت ‘ مراد ہے۔ تیسرے علم قرآن مراد اور چوتھے امت رسول مراد ہے، لیکن ایک اہل سنت مفسر علامہ ابوبکر ابن عیاش نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام معنی غلط بیان کیے گئے ہیں، کیونکہ کوثر سے وہ نسل مراد ہے جو حضرت فاطمہؑ سے چلی؛ انہوں نے اس دعوے کی دلیل بھی سورۂ مبارکۂ کوثر سے بیان کی ہے؛ انہوں نے لکھا ہے کہ الله نے پیغمبرؐ نے سے کہا کہ جو نعمت ہم نے آپ کو ’کوثر ‘ کی شکل میں دی ہے اس کے شکرانے کے طور پر نمازیں پڑھیے اور قربانی دیجئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ نعمت پہلے رسول کے پاس نہیں تھی اب حاصل ہوئی ہے۔جو معنی مفسرین بیان کرتے ہیں وہ تمام چیزیں رسول کے پاس پہلے سے تھیں، اس لیے ان کو مراد نہیں لیا جاسکتا، بلکہ کوثر سے مراد حضرت فاطمہ ؑ اور ان کی آل پاک ہے۔

کوثر سے مراد، حضرت فاطمہؑ اور ان کی آل پاک ہے: مولانا کلب جواد نقوی

مولانا کلب جواد نقوی نے علمائے عامہ کے اقوال و بیانات کی روشنی میں بیان کیا کہ اگر کوثر سے مراد جناب فاطمہؑ اور ان کی آلؑ نہیں ہے تو پھر اس سورے کی آخری آیت میں ’ابتر‘ کسے کہا گیا ہے؟ قرآن مجید نے انہی لوگوں کو ’ابتر‘ کہا ہے جو پیغمبر کو ’ابتر ‘ کے طعنے دیا کرتے تھے، اس بناپر یہ کہنا صحیح ہے کہ کوثر سے مراد صدیقۂ طاہرہؑ اور ان کی آل پاک ہے ورنہ اس سورے کی آخری آیت بے معنی نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ راستے کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتے، بلکہ کامیابی رہبر کی پیروی کی بناپر ملتی ہے، اس لیے ضروری ہے مسلمان اہل بیت رسولؑ کی پیروی کریں، ان کی پیروی کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔

کوثر سے مراد، حضرت فاطمہؑ اور ان کی آل پاک ہے: مولانا کلب جواد نقوی

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha