بدھ 26 نومبر 2025 - 17:31
جناب فاطمہ وہ بیٹی ہیں، جن کا احترام نبی کریم (ص) کرتے تھے: مولانا سید تہذیب الحسن

حوزہ/ حسب سابق امسال بھی بیاد شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا تین روزہ مجلسِ عزاء کا انعقاد 23 24 25 نومبر کو رات آٹھ بجے مسجد جعفریہ رانچی ہندوستان میں کیا گیا، جس میں سوز خانی کے فرائض جناب سید عطا امام رضوی نے انجام دئیے، جبکہ مختلف شعرائے کرام نے بارگاہِ آل محمّد علیہم السّلام میں منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسب سابق امسال بھی بیاد شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا تین روزہ مجلسِ عزاء کا انعقاد 23 24 25 نومبر کو رات آٹھ بجے مسجد جعفریہ رانچی ہندوستان میں کیا گیا، جس میں سوز خانی کے فرائض جناب سید عطا امام رضوی نے انجام دئیے، جبکہ مختلف شعرائے کرام نے بارگاہِ آل محمّد علیہم السّلام میں منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سہ روزہ مجالسِ عزاء سے مولانا حاجی سید تہذیب الحسن نے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ جناب زہراء سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تمام عالمین کی عورتوں کے لیے جناب زہراء کی سیرت نمونۂ عمل ہے۔ فاطمہ وہ بیٹی ہے جس کا احترام نبی کرتے تھے جس کا احترام نبی کریں اس کا احترام امت پر واجب ہے اور نبی نے فرمایا: فاطمہ کی رضا میری رضا ہے؛ میری رضا، رضائے پروردگار ہے، اب تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ زہراء سلام اللہ علیہا کو صرف ایک رسول کی بیٹی کے عنوان سے نہ سمجھیں، بلکہ عصمت کے عنوان سے سمجھیں۔ آج زمانے کو ضرورت ہے کہ نبی کی بیٹی کا تذکرہ اتنا عام کر دیا جائے کہ سماج میں پھیلی ہوئی بے دینی ختم ہو جائے اور کردار زہراء سلام اللہ علیہا سے مسلمانوں کا گھر روشن نظر آئے، ہر دور میں سچوں پر ظلم ہوتا رہا ہے مگر ہار جھوٹوں کی ہوئی ہے سچوں کی جیت ہوئی ہے، آل محمّد علیہم السّلام سے بڑا سچا خانوادہ روئے زمین پر کسی کا نہیں ہے۔

مجلسِ عزاء میں جناب مہدی امام صاحب نے جناب فاطمہ کے ذکر سے زمانے کو سبق لینے پر زور دیا۔

اس پروگرام کا انعقاد الحاج سید اظہر حسین کے فرزند سید مہدی امام سید ظفر الحسن کے ذریعے کیا گیا تھا۔

یہ مجلسِ عزاء انجمنِ جعفریہ رجسٹرڈ رانچی کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔

اس موقع پر صدرِ انجمنِ جعفریہ نہال حسین جناب سید اشرف حسین رضوی سیکریٹری جناب سید علی حسن فاطمی و اراکین انجمنِ جعفریہ رانچی پیش پیش رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha