منگل 25 نومبر 2025 - 11:36
حضرت فاطمہ زہراؑ مدافع ولایت ہیں: مولانا مرزا عسکری حسین

حوزہ/ شہادتِ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے امام باڑہ سبطین آباد لکھنؤ میں، دفترِ رہبرِ معظم کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دختر رسول ؑ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے امام باڑہ سبطین آباد حضرت گنج لکھنؤ ہندوستان میں حسب روایت، دفترِ مقام معظم رہبری دہلی نو کی جانب سے دو روزہ مجالسِ عزاء کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی پہلی مجلس سے حجت الاسلام مولانا مرزا عسکری حسین نے خطاب کیا۔

حضرت فاطمہ زہراؑ مدافع ولایت ہیں: مولانا مرزا عسکری حسین

مولانا مرزا عسکری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ہماری دنیاوآخرت کی بہتری کے لئے آیاتھامگر ہم نے اسلام کی آفاقیت کو باور کئے بغیر اس کے فلسفے کو محدود کردیا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہماری زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق نہیں گزرتی تو پھر ہماری زندگیوں میں انقلاب کیسے ممکن ہے ۔آج ہماری سماجی ،سیاسی اور خانگی مشکلات کی اصل وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ۔ہم نے دین کو روایت بنالیاہے اور صرف حصول ثواب کا ذریعہ سمجھاہواہے۔ ثواب کا دائرہ بھی محدود کردیا اور آج ہمارا نوجوان ثواب کے فلسفے کے بارے میں بھی تذبذب کا شکار ہے ۔اس لئے ضروری ہے نوجوانوں تک صحیح دین پہونچایاجائے۔

مولانا نے کہا کہ ہمیں یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ دین ہر کسی نے نہ لیں ۔دین علمائے حق سے لیا جائے تاکہ ہماری دنیا بھی بہتر ہوسکے اور آخرت بھی ۔

مجلس کے آخر میں مولانے حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کے واقعہ کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہؑ مدافع ولایت تھیں۔بی بیؑ نے ہر لمحے ولایت کا تحفظ کیا، کیونکہ ولایت کے بغیر دین محفوظ نہیں رہ سکتاتھا۔

مجلسِ عزاء کے آخر میں تمام شہداء، مرحوم علماء و فقہاء اور نوابین اودھ کے لیے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔

یہ مجالسِ عزاء دفترِ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دہلی کی جانب سے ہرسال منعقد ہوتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha