بدھ 26 نومبر 2025 - 17:33
حضرت فاطمہ زہراء نہ صرف تمام خواتین کی سردار ہیں، بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے مثالی کردار ہیں: علماء

حوزہ/ املو ہندوستان میں مجالسِ عزائے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا سالانہ سہ روزہ گیارہواں دور بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا؛ مجالسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ہاشمی گروپ املو مبارکپور ضلع اعظم گڑھ (اتر پردیش) کی جانب سے عزاخانہ ابو طالب محلہ محمود پورہ املو میں ۱؍۲؍۳؍جمادی الثانی ۱۴۴۷ھ مطابق ۲۳؍۲۴؍۲۵؍ نومبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار،دوشنبہ، منگل بوقت ۸؍بجے شب مجالسِ عزائے فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا سالانہ سہ روزہ گیارہواں دور منعقد ہوا؛ جس میں علماء نے سیرت فاطمہ زہرا ؐ کے مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی اور آپ پر ڈھائے گئے دردناک مصائب کو تفصیل سے بیان کیے۔

حجت الاسلام مولانا سید سجاد حسین رضوی (بھیک پور، بہار) نے پہلی مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے جن معصوم اور منتخب بندوں کی سیرت اور کردار کو بنی نوع انسان کے لئے نمونہ عمل قرار دیا ہے ان میں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ذات نمایاں حیثیت کی حامل ہے۔ حضرت فاطمہ زہراء کے بعض فضائل و مناقب کی منزلیں اتنی بلند ہیں کہ جہاں تک بڑے بڑے انبیاء کی بھی رسائی نہیں ہوئی۔

حضرت فاطمہ زہراء نہ صرف تمام خواتین کی سردار ہیں، بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے مثالی کردار ہیں: علماء

حجت الاسلام مولانا سید عروج الحسن میثم لکھنؤ نے دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس ’’لیلۃالقدر‘‘سے استعارہ ہے ۔ قرآن میں ’’ لیلۃ القدر‘‘ (شب قدر) سے مراد فاطمہ زہراء (س) کی ذات والا صفات ہے۔ جس طرح ’’لیلۃ القدر‘‘ کا ادراک سب کے بس کی بات نہیں اسی طرح فاطمہ زہراؐ کی معرفت حاصل کرنے سے لوگ عاجز و قاصر ہیں۔

حضرت فاطمہ زہراء نہ صرف تمام خواتین کی سردار ہیں، بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے مثالی کردار ہیں: علماء

حجت الاسلام مولانا سید محمد حسنین باقری مدیر اعلیٰ اعزازی ماہنامہ اصلاح ؔ لکھنؤ و استاد جامعہ ناظمیہ لکھنوء نے تیسری اور آخری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلمان کا عقیدۂ رسالت اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک فاطمہؑ کو جزو رسالت نہ مانے۔نبی کے اہل بیتؑ اصل میں صرف وہی ہیں جو فاطمہ زہرا کے رشتہ دار ہیں، اللہ نے اہل بیت ؑکا تعارف فاطمہ زہراء کے ذریعے فرمایا ہے فاطمہ،بان کے پدر بزرگوار، ان کے بیٹے، ان کے شوہر یہ ہیں اہل بیت ِنبوت جن کی طہارت کی ضمانت قرآن نے لی ہے اور جن پر اللہ اور اس کے ملائکہ درود و سلام بھیجتے ہیں۔

حضرت فاطمہ زہراء نہ صرف تمام خواتین کی سردار ہیں، بلکہ تمام عالم انسانیت کے لیے مثالی کردار ہیں: علماء

سوز خوانی کے فرائض افتخار حسین و ہمنوا ساتھیوں نے انجام دئیے، جبکہ پیش خوانی عرفان رضا نے کی۔ اس طرح مجالسِ عزائے فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کا سالانہ سہ روزہ گیارہواں دور بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو، مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی پرنسپل مدرسہ امامیہ املو، مولانا محمد اعظم قمی، مولانا رضا حسین نجفی سمیت کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha