ہفتہ 29 نومبر 2025 - 08:05
امام بارگاہ حسینی لکھنؤ میں مجالسِ فاطمی کا عظیم الشان انعقاد

حوزہ/ امام بارگاہ سرکارِ حسینی کشمیری محلہ لکھنؤ ہندوستان میں ایّامِ فاطمیہ کے سلسلے میں تین روزہ مجالس منعقد ہوئیں؛ مجالسِ عزاء سے مولانا جاوید حیدر زیدی نے خطاب کیا، مجالس میں شہر بھر سے مؤمنین کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام بارگاہ سرکارِ حسینی کشمیری محلہ لکھنؤ ہندوستان میں ایّامِ فاطمیہ کے سلسلے میں تین روزہ مجالس منعقد ہوئیں؛ مجالسِ عزاء سے مولانا جاوید حیدر زیدی نے خطاب کیا، مجالس میں شہر بھر سے مؤمنین کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں آیتِ مودّت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان، ان کے کردار اور اسلامی تاریخ میں ان کی حیثیت پر روشنی ڈالی۔

مولانا قاسم موسوی، مولانا فیصل، مولانا مرزا قیصر اور مولانا وصیّ الحسن نے بھی خطاب کیا اور ایّامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔

مجالس کا سلسلہ تین روز تک جاری رہا اور اختتام پر اجتماعی دعا و تعزیتی کلمات ادا کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ایّامِ فاطمیہ کے موقع پر لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں ہر سال اس نوعیت کی مجالس منعقد کی جاتی ہیں۔

امام بارگاہ حسینی لکھنؤ میں مجالسِ فاطمی کا عظیم الشان انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha