لکھنو
-
لکھنؤ میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد:
ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے، امریکہ اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے: مولانا یعسوب عباس
حوزہ/ مولانا یعسوب عباس نے اسرائیل کی طرف سے حالیہ ایران پر کئے گئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کریں، فلسطین اور لبنان میں بے گناہ عورتوں اور بچوں کا قتل عام فوری روکا جائے۔
-
تصاویر/ لکھنؤ میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ/ لکھنؤ کے حسین آباد میں سید حسن نصر اللہ کے چہلم کی مجلس عزا کا انعقاد حیدری ٹاسک فورس نے کیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، شعراء، ذاکرین اور عوام نے شرکت کی۔
-
جس نے غدیر کو چھوڑا اس سے بڑا کوئی فقیر نہیں: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ مولانا سید رضا حیدر زیدی نے اپنے خطبہ جمعہ میں بیان کرتے ہوئے کہا: "ہدایت صرف اس کے پاس ہو سکتی ہے جسے اللہ نے ہدایت دی ہو، اور جو خود ہدایت یافتہ نہ ہو، وہ دوسروں کو راہ دکھانے کے قابل نہیں۔ غدیر وہ سرچشمۂ ہدایت ہے جسے چھوڑنے والا حقیقت میں سب سے بڑا فقیر ہے۔"
-
`آئیے جانیں دہشت گردی کیا ہے؟‘ کے موضوع پر لکھنؤ میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ علماء اور دانشوروں نے بلاتفریق مذہب و ملت امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی۔
-
شہید سید حسن نصر اللہ عبد صالح تھے: مولانا سید علی ہاشم عابدی
حوزہ/ جس کی نظر میں خدا اور خدا کی خوشنودی ہوتی ہے اور جو خدا کا بندہ صالح ہوتا ہے اس کی نظر میں دنیا اور دنیا کی سہولیات ہیچ ہوتی ہیں۔
-
تصاویر/ لکھنؤ میں ہمارے بچے ہمارا مستقبل کے عنوان سے عظیم الشان تعلیمی کانفرنس
تصاویر/لکھنؤ ہندوستان میں ہمارے بچے ہمارا مستقبل کے عنوان سے ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف مذہبی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔
-
لکھنؤ؛ "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" کے عنوان سے عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد
حوزہ/لکھنؤ میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مصحف ناطق امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر ایک تعلیمی کانفرنس بعنوان "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے امام باڑہ قائمہ خاتون سجاد باغ کالونی میں منعقد ہوئی۔
-
لکھنؤ؛ نیابت سے بادشاہت تک! (نواب شجاع الدولہ بہادر)
حوزہ/نواب صفدر جنگ کی موت کے بعد انکے فرزند مرزا جلال الدین حیدر شجاع الدولہ بہادر۱۱۶۶ھ مطابق ۱۷۵۲ء میں ۲۴ برس کی عمر میں بہ مقام فیض آباد تخت نشین ہوئے۔شجاع الدولہ شاہ جہان آباد میں ۱۹جنوری ۱۷۳۲ء مطابق ۱۱۴۴ھ کو شہزادہ داراشکوہ کے محل میں متولد ہوئے۔
-
شہادتِ امام رضا (ع) کے موقع پر لکھنؤ میں حرم کے پرچم کی زیارت +تصاویر
حوزہ/ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ان کے گنبد کے پرچم کی زیارت لکھنؤ میں واقع شبیہ حرم امام رضا علیہ السلام (کربلائے عظیم اللہ خان) میں 4 /ستمبر سن 2024 بروز بدھ کرائی گئی۔
-
لکھنؤ؛ مجلسِ عزا و پرچمِ گنبدِ امام رضا علیہ السلام کی زیارت
حوزہ/ لکھنؤ میں شبیہ حرم امام علی رضا علیہ السلام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے بعد روضہ امام رضا علیہ السلام (مشہد، ایران) کے گنبد سے آئے ہوئے پرچموں کی زیارت کرائی جائے گی۔
-
وقف ترمیمی بل کے خلاف لکھنؤ میں احتجاجی مظاہرہ
حوزہ/ وقف ترمیمی بل کے خلاف آصفی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد مولانا کلب جواد نقوی کی رہنمائی میں احتجاج ہوا
-
حوزہ علمیہ غفرانمآبؒ میں یوم آزادی
حوزہ/ حوزہ علمیہ حضرت آیۃ اللہ سید دلدار علی غفرانمآبؒ، لکھنو میں 15/اگست 2024 کو ہندوستان کے استعماری طاقتوں سے آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آزادی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزہ کے نائب پرنسپل حجۃ الاسلام مولانا نثار احمد زین پوری کے دست مبارک سے پرچم کشائی کی گئی۔
-
قرآن کریم کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے: مولانا سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مولانا سید کلب جواد نقوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا: عموما دو صدیوں میں زبانوں میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں، الفاظ بدل جاتے ہیں اور اس کے معنی بھی تبدیل ہو جاتے ہیں، لیکن 1400 سال سے قرآن مجید آج بھی اپنی حقانیت کے ساتھ ہر زمانے میں مفہوم کے ساتھ ساتھ الفاظ میں بھی فصیح و بلیغ ہے کہ قرآن کا ہر لفظ شان بلاغت اور روح فصاحت ہے۔
-
امام سجاد (ع) نے حکمت و اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا: مولانا سید اشرف علی غروی
حوزہ/ مولانا سید اشرف علی غروی نے امام زین العابدین علیہ السلام کی روش تبلیغ بیان کرتے ہوئے فرمایا: امام زین العابدین علیہ السلام نے اپنی حکمت اور اخلاق سے دشمن کو دوست بنایا۔
-
عزاداری وعدۂ الٰہی ہے جو پورا ہو رہا ہے: مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/لکھنؤ میں عشرۂ محرم کی دوسری مجلس سے امام باڑہ غفران مآبؒ میں مولانا سید کلب جواد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عزائے سید الشہداء علیہ السّلام میں متحدہ اور مشترکہ طور پر شریک ہونے کی دعوت دی۔
-
غدیر چراغ ہے اور کربلا فانوس: مولانا سید رضا حیدر زیدی
مولانا سید رضا حیدر زیدی نے فرمایا: چراغ کا اپنا کوئی رنگ نہیں ہوتا بلکہ جو شیشہ اور فانوس کا رنگ ہوتا ہے اسی رنگ کی روشنی نظر آتی ہے، قدرت چاہتی ہے کہ دین، اسلام، ایمان، قرآن سب کربلا کے رنگ میں نظر آئے۔ پوری شریعت نظر آئے تو حسینی رنگ میں نظر آئے۔
-
حجت الاسلام المسلمین ڈاکٹر احمد قاسمی صالحی رئیس مرکز ارتباطات و مشاور رئیس جمہور ایران؛
آیت اللہ رئیسی نے مسلمانوں کو ایک نقطہ پر جمع کیا اور ہمیشہ اسلام کی راہیں استوار کیں
حوزہ/ ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے مجلس چہلم کا انعقاد ،ایرانی علماءبھی شریک ہوئے ،مجلس کو مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کیا اور نمائندۂ ولی فقیہ آقای مہدوی پور کہا کہ انقلاب اسلامی ایران استغاثۂ امام حسینؑ کا جواب ہے۔
-
لکھنؤ میں ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کے ایصال ثواب کے لئے مجلس چہلم کا انعقاد
حوزہ/ ایرانی علماءبھی شریک ہوئے ،مجلس کو مولانا کلب جواد نقوی نے خطاب کیا۔
-
ہندوستان میں شہدائے خدمت کی یاد میں عظیم الشان کانفرنس؛ ایرانی اہم شخصیات کی شرکت
حوزہ/ مجلسِ علمائے ہند کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر شہید ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی یاد اور ان کی رسم چہلم کی مناسبت سے آج انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر نئی دہلی میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ایرانی اہم شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔
-
لکھنؤ میں فلاح عام کے لئے پولی کلینک اسکل ٹریننگ سنٹر کا افتتاح
حوزہ/ مولانا مرزا عسکری حسین کلکتوی نے کہا کہ یہ سنٹر بلا کسی تفریق مذہب و ملت معاشرہ کے تمام افراد کو صحی،علمی و فلاحی خدمات پہنچانے کے لئے بنایا گیا ہے۔
-
ہندوستان؛ غدیری نمائش اختتام پذیر+رپورٹ
حوزہ/عید غدیر کی مناسبت سے لکھنؤ ہندوستان میں مختلف مذہبی انجمنوں اور تنظیموں کی جانب سے غدیری نمائش کا اہتمام کیا گیا تھا۔
-
لکھنؤ میں ’’غدیر اور ہم‘‘ کے عنوان سے کلاسز کے دوسرے دور کا آغاز
حوزہ/ عید غدیر کے پرمسرت موقع پر عین الحیات کی طرف سے لکھنؤ شہر میں 19 جون سے 24 جون تک "غدیر اور ہم" کلاسز کے دوسرے دور کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔
-
مدرسۃ الواعظین لکھنؤ کےدینی و ملی و تمدنی و معاشرتی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا:مولانا ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ مدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں کبھی مصر و عجم سے طلاب تحصیل و تربیت تبلیغ کے لئے آتے تھے ،(نجف وکربلا)عراق کے اھل ِخیر مومنین میں دوسری جنگ عظیم سے قبل یہ تحریک شروع ہوئی تھی کہ مدرسۃ الواعظین لکھنؤ کے طرز پر وہاں بھی کوئی ادارہ قائم کیا جائے ۔
-
جامعۃ الزہراء (س) لکھنؤ میں ’خواتین کی عظمت و اہمیت‘ پر کانفرنس، علامہ شہنشاہ نقوی کی خصوصی شرکت
حوزہ/ لکھنؤ میں ’خواتین کی عظمت و اہمیت‘ پر جامعۃ الزہراء (س) میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سرزمین پاکستان سے تشریف لائے عالمی شہرت یافتہ خطیب اور عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے شرکت کی۔
-
شہرۂ آفاق آصفی اما مباڑہ لکھنؤ میں خطیب اکبر مرحوم کی یادگار مجلس دیسہ میں انسانی سمندر امنڈ پڑا؛
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا دورہ ہندوستان تاریخ ساز :مولانا ابن حسن املوی واعظ
حوزہ/ امام بارگاہ آصف الدولہ میں آنے والے سوگواروں کا یہ اب تک کا سب سے بڑا اجتماع تھا، جہاں پاکستان کے معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے خطیب اکبر کی برسی کی مجلس سے خطاب کیا۔
-
ظلم سے بچیں تاکہ راہ ہدایت سے محروم نہ ہوں، امام جمعہ لکھنؤ
حوزہ/ حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر زیدی نے لکھنؤ کی جامع مسجد شاہی آصفی خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ظلم سے بچنے کی ضرورت ہے، تاکہ راہ ہدایت سے محروم نہ ہوں۔
-
خون شہداء اسلامی انقلاب کے تسلسل کا ضامن، مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ امام جمعہ شاہی آصفی مسجد لکھنؤ ہندوستان حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی پرنسپل حوزہ علمیہ حضرت غفرانمآب لکھنؤ نے گزشتہ روز خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون اسلامی انقلاب کے تسلسل کا ضامن ہے۔
-
آیت اللہ رئیسی کی المناک شہادت عالم انسانیت کا نقصان: مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ جمہوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، آیت اللہ سید آل ہاشم امام جمعہ تبریز، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر شہداء کی یاد میں آج گولہ گنج واقع ادارہ تنظیم المکاتب میں قرآن خوانی و جلسہ تعزیت کا انعقاد کیا گیا۔
-
امام باڑہ ملکہ جہاں میں جلسہ
حوزہ/ یوم ولادت امام علی رضا علیہ السلام امام باڑہ ملکہ جہاں (نزد جامع مسجد) تحسین گنج میں مومنین کی جانب سے ایک جلسہ منعقد ہوا۔