۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
لکھنؤ میں ہمارے بچے ہمارا مستقبل کے عنوان سے تعلیمی کانفرنس

حوزہ/لکھنؤ میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مصحف ناطق امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر ایک تعلیمی کانفرنس بعنوان "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے امام باڑہ قائمہ خاتون سجاد باغ کالونی میں منعقد ہوئی۔‌

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنؤ ہندوستان میں سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و مصحف ناطق امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادتِ باسعادت کے پر مسرت موقع پر ایک تعلیمی کانفرنس بعنوان "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" احیوا امرنا ٹرسٹ کی جانب سے امام باڑہ قائمہ خاتون سجاد باغ کالونی میں منعقد ہوئی۔‌

آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے وکیل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی غروی صاحب قبلہ کے زیر صدارت اس کانفرنس کا آغاز مولانا سید محمد حیدر فیضی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔

مولانا محمد ہاشم نجفی انچارج شعبۂ مکاتب احیوا امرنا ٹرسٹ نے افتتاحی تقریر کی جس میں بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم کے سلسلے میں اہم مطالب اور شعبۂ مکاتب کی خدمات کی وضاحت کی۔

لکھنؤ؛ "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" کے عنوان سے عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں مکاتب احیوا امرنا کے بچوں اور بچیوں کے تعلیمی مظاہرے کے علاوہ مولانا حیدر رضا صاحب نے مقالہ پیش کیا، مولانا سید پیام حیدر رضوی صاحب بانی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام لکھنو، مولانا سید محمد حسنین باقری صاحب استاد جامعہ ناظمیہ لکھنو، مولانا ناصر عباس جرولی (مدرس مکتب احیوا امرنا میر گنج جرول بہرایچ)، ڈاکٹر سید عباس امام شیعہ کالج لکھنو اور ڈاکٹر سید محسن رضا شیعہ کالج لکھنو نے تقاریر کی۔‌ مولانا محمد عباس انچارج شعبہ تعلیم احیوا امرنا ٹرسٹ نے حاضرین کو خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے سلسلہ میں ٹرسٹ کی خدمات کو بیان کیا۔

لکھنؤ؛ "ہمارے بچے ہمارا مستقبل" کے عنوان سے عظیم الشان تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

اس تعلیمی کانفرنس میں علماء، افاضل، خطباء و ذاکرین، دینی قومی سماجی صحافتی شخصیات اور مؤمنین نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ دفتر نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ لکھنؤ کے زیر اہتمام احیوا امرنا ٹرسٹ دینی، تعلیمی، فلاحی، قومی و سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .