۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مولانا ابو القاسم رضوی

حوزہ/ ولادتِ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور امام جعفر صادق علیہ السّلام کے پر مسرت موقع پر، درگاہ پنجہ شریف میں شہید رابع پر علمائے دہلی و آل انڈیا شیعہ کونسل اور جامعة الشہید کی جانب سے عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادتِ رسالت مآب صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم اور امام جعفر صادق علیہ السّلام کے پر مسرت موقع پر، درگاہ پنجہ شریف میں شہید رابع پر علمائے دہلی و آل انڈیا شیعہ کونسل اور جامعة الشہید کی جانب سے عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

درگاہ پنجہ شریف؛ شہید رابع کی قبر پر عظیم الشان جشنِ صادقین (ع) کا انعقاد+تصاویر

جشن میں شریک منتظم و ناظم، صدر و مہمان و سامعین سب کے سب علماء و خطباء تھے۔

شب ولادتِ صادقین علیہما السّلام کی برکت سے اتنے علماء جمع ہوئے۔

جشن کی صدارت امام جمعہ دہلی جامع مسجد حجت الإسلام والمسلمین مولانا سيد محمد محسن تقوی نے فرمائی۔

نظامت کے فرائض معروف ناظم و شاعر حجة الإسلام والمسلمين مولانا جنان أصغر مولائی صاحب نے انجام دئیے۔

شرکاء میں مفسر قرآن حجة الإسلام والمسلمين مولانا سيد رئیس جارچوی، معروف خطیب مولانا غضنفر عباس طوسی، حجة الإسلام والمسلمين مولانا علی حيدر غازی پرنسپل جامعة الشہید، حجة الإسلام والمسلمين مولانا إمام حيدر زيدی، حجة الإسلام والمسلمين مولانا سيد ريحان حيدر زيدی اور دہلی و اطراف دہلی کے علماء و خطباء شامل تھے۔

صدارتی خطاب میں مولانا محسن تقوی نے رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی سیرت و تعلیم کو عام کرنے پر زور دیا۔

مہمانِ خصوصی حجت الإسلام والمسلمین مولانا سید أبو القاسم رضوی إمام جمعہ میلبرن و صدر شیعہ علماء کونسل اسٹریلیا نے محتصر و جامع خطاب فرمایا۔

درگاہ پنجہ شریف؛ شہید رابع کی قبر پر عظیم الشان جشنِ صادقین (ع) کا انعقاد+تصاویر

انہوں نے علم و حکمت کو موضوع بنایا اور جدید عہد سے ہم آہنگ ہونے اور علمی و ترقیاتی میدان میں قیادت کے لئے کوشش کا مشورہ دیا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہترین اور حکیمانہ راستہ اعتدال کا ہے، کہا کہ آج مصنوعی ذہانت artificial intelligence بہت بڑا چیلنج ہے اور سوشل میڈیا کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کیجئے وہ آپ کو استعمال نہ کرنے پائے۔

اس موقع پر شہر کی مختلف تنظیموں کی جانب سے شال پیش کی گئی اور مولانا ابو القاسم رضوی کی دینی تبلیغی و قومی خدمات کے اعتراف میں فخر قوم و ملت کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

درگاہ پنجہ شریف؛ شہید رابع کی قبر پر عظیم الشان جشنِ صادقین (ع) کا انعقاد+تصاویر

درگاہ پنجہ شریف؛ شہید رابع کی قبر پر عظیم الشان جشنِ صادقین (ع) کا انعقاد+تصاویر

درگاہ پنجہ شریف؛ شہید رابع کی قبر پر عظیم الشان جشنِ صادقین (ع) کا انعقاد+تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .