۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امروہہ میں وحدت ریلی

حوزہ/ امروہہ ہندوستان میں محرم کے شاندار جلوسوں کے بعد ایک اور عظیم الشان جلوس سرور کائنات، فخر موجودات،پیغمبر آخر الزماں رسول اللہ(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے برآمد ہوا، اس موقع پر شہر کی فضا نعرہ تکبیر اور یا رسول اللہ کے پر نور نعروں سے گونج اٹھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ ہندوستان میں محرم کے شاندار جلوسوں کے بعد ایک اور عظیم الشان جلوس سرور کائنات، فخر موجودات،پیغمبر آخر الزماں رسول اللہ(ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے برآمد ہوا، اس موقع پر شہر کی فضا نعرہ تکبیر اور یا رسول اللہ کے پر نور نعروں سے گونج اٹھی۔

عید میلاد النبی کی مناسبت سے شاندار جلوس برامد ہوا۔ حافظ شمیم امروہوی کی تلاوت کلام الہیٰ سے جلوس کا آغاز ہوا۔ جلوس کو مسلم کمیٹی کے کنوینر سرتاج عالم منصوری، حاجی نسیم خاں، صدر حاجی خورشید انور، چیئرمین منصور احمد وغیرہ نے سبز پرچم دکھا کر روانہ کیا۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا ٹاؤن ہال پہنچ کر اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

امروہہ میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ عید میلاد النبی کی ریلی

جلوس میں شہر کے مختلف مدارس ۔ دینی و سماجی تنظیموں، انجمنوں اور اداروں سے وابستہ لاکھوں عقیدت مندوں نے حصہ لیا۔ جگہ جگہ مختلف انجمنوں کی جانب سے جلوس کا استقبال کیا گیا۔ محرم کے ماتمی جلوسوں کا اہتمام کرنے والی ‘انجمن رضاکاران حسینی’ اور ‘انجمن تحفظ عزاداری’ کے ارکان نے بھی عید میلاد النبی کا شاندار طریقے سے خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر شیعوں نے خصوصی طور پر جلوس عید میلاد النبی کا بھرپور استقبال کیا۔

امروہہ میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ عید میلاد النبی کی ریلی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .