۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت ہفتۂ وحدت کی تقریب منعقد

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت وادی بھر میں ”ہفتۂ وحدت“ بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی عظیم الشان تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں و کشمیر کے تحت وادی بھر میں ”ہفتۂ وحدت“ بمناسبت عید میلاد النبیؐ کی عظیم الشان تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔

حضرت نبی رحمت ؐ کی سیرتِ پاک کو اپنانا اصلی جشن ہے، آقا حسن

تفصیلات کے مطابق، خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل سرینگر سے حسب سابق صدر انجمنِ شرعی شیعیان حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی قیادت میں شاندار جلوس میلاد بر آمد کیا گیا۔ جو علمگری بازار اور مرزا کامل چوک حول سے ہوتا ہوا امام بارگاہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میلاد میں تنظیم کے زیر انتظام مصروف خدمت حوزات علمیہ اور درجنوں دینی مکاتب میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے علاوہ سینکڑوں تنطیمی کارکنوں اور فرزندانِ توحید کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

جلوس میلاد کی برآمدگی سے پہلے خانقاہ میر شمس الدین اراکی ؒ جڈی بل میں ایک پر وقار محفل میلاد منعقد ہوئی۔

حضرت نبی رحمت ؐ کی سیرتِ پاک کو اپنانا اصلی جشن ہے، آقا حسن

انجمن کے صدر آقا حسن موسوی نے عید میلاد النبی ؐ کی عظمت و فضیلت اور اسوۂ رسول ؐ کے مختلف گوشوں پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے عقیدۂ عشق رسولؐ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عشق رسولؐ صرف زبانی جمع خرچ کا نام نہیں، بلکہ دین و شریعت اور سیرت نبویؐ پر عمل کرنے کا نام ہے۔

آغا صاحب نے شرکائے محفل میلاد سے تاکید کی کہ وہ اپنے کردار و عمل سے عشق رسول ؐ کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے شریعت اسلامی کی مکمل پیروی کو عشق رسول ؐ کا اولین تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ایک مسلمان اپنی زندگی کو اسوۂ رسولؐ کے سانچے میں نہیں ڈالتا تب تک اس کا دعوائے عشق ناقص اور نا مکمل ہے۔

آغا صاحب نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر فرزندانِ توحید کو ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضور سرور کائینات کی ولادتِ باسعادت کا مبارک مہینہ امت مسلمہ کے لئے قرآن و سنت کی پیروی، باہمی اخوت و اتحاد کی آبیاری اور دین و ملت کے خلاف استکباری قوتوں کی منصوبہ بندیوں کے خلاف صف آرائی کا پیغام ہے۔

حضرت نبی رحمت ؐ کی سیرتِ پاک کو اپنانا اصلی جشن ہے، آقا حسن

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی قوت و شان کا سرچشمہ نبی اکرم ؐ کا عشق و عقیدت ہے اور اس عقیدے کو کمزور کرنے کی کوششیں اسلام دشمن قوتوں کا دیرینہ مشن ہیں۔ میلاد النبی ؐ کے جلسے اور جلوس عقیدۂ عشق رسولؐ کا مظاہرہ ہیں۔

جلوس میلاد النبی ؐ کے اختتام پر امام باڑہ گلشن باغ بٹہ کدل سرینگر میں بھی محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .