۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
صدر انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر

حوزہ/سید مقاومت کے ایصال ثواب کے لیے جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس کا آغاز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے طلاب نے قرآنی خوانی سے کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل مجاہد و عبد صالح شہید مقاومت حجت الاسلام والمسلمين سید حسن نصر اللہ "رضوان اللہ تعالیٰ علیہ "دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے فخر اور مزاحمت کےلئے عظیم نمونۂ عمل تھے، جو اپنی دیرینہ آرزو یعنی شہادت کے اعلٰی درجے پر اپنے باوفا رفقاء کے ساتھ فائز ہو گئے، اس ضمن میں جموں و کشمیر انجمنِ شرعی شیعیان کے تحت مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی، جس کا آغاز حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم کے طلاب نے قرآنی خوانی سے کیا۔

مؤمنین کے اجتماع سے تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے علاوہ جن علمائے کرام نے شہید مقاومت کی تاریخ ساز زندگی پر روشنی ڈالی ان میں حجت الاسلام سید محمد حسین موسوی اور حجت الاسلام سید محمد حسین صفوی شامل ہیں۔

ذاکرین حضرات نے ربطہ مصائب پڑھتے ہوئے شہداء کے حقیقی مشن سے لوگو کو آگاہ کیا۔

مجلس کے اختتام پر آغا صاحب نے کہا کہ وادی بھر میں مجالس کا اہتمام بدستور جاری رہے گا اور بدھ کے روز عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد امام بارگاہ بڈگام میں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .