۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آقا حسن صفوی موسوی

حوزہ/انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر آقا حسن صفوی نے بڈگام میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں لداخی عوام کے مطالبات کی حمایت اور وادی کشمیر میں جاری قتل و غارتگری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید حسن موسوی الصفوی نے مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں نمازِ جمعہ کے خطبوں میں لداخی عوام کے مطالبات کی حمایت اور وادی کشمیر میں جاری قتل و غارتگری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے عالمی مشکلات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اب مظلومین کا نام لینا بھی جرم بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر لداخی عوام کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتی ہے اور ان کے آئینی حقوق کے لیے پُرامن مطالبات کو حق بجانب سمجھتی ہے۔

آقا حسن صفوی نے مزید کہا کہ مقامی آبادی کے دیگر مطالبات کے علاوہ لداخی عوام کا دیرینہ مطالبہ، سٹیٹ ہُڈ کی بحالی پر جموں وکشمیر انجمنِ شرعی شیعیان ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کرگل اور لیہ کی مذہبی قیادت کو یقین دلاتی ہے کہ تنظیمی قیادت لداخیوں کے مطالبات کو ایوانوں تک پہنچانے میں بھر پور کوشش کرے گی۔

انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے صدر نے نمازِ جمعہ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کو چاہیے وہ لداخیوں کے ساتھ مذاکرات شروع کریں، تاکہ وہ بھی اپنے مطالبات کو بہترین انداز میں پیش کر سکے۔

آقا سید حسن صفوی کی لداخیوں کے مطالبات کی حمایت/ وادی کشمیر میں جاری قتل و غارتگری کی شدید مذمت

آقا حسن صفوی نے کشمیر میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے قتل و غارتگری کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی سازش کے تحت وادی میں حملوں کا بازار پھر سے گرم ہونے لگا ہے، جس کا سد باب ڈھونڈنا لازمی ہے۔

آقا حسن صفوی نے چھون بڈگام میں نوجوان کی لاش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور بڈگام انتظامیہ سے اس کیس کی جانچ پڑتال میں تیزی لانے کا بھی مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .