پیر 30 ستمبر 2024 - 18:26
انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کی جانب سے وادی بر میں احتجاجی ریلیاں، سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر مومنین کا اظہارِ غم

حوزہ/ مومنین سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی نے کہا: "سید مقاومت کی شہادت سے جہبہ مقاومت میں ایک ایسی خلأ پیدا ہوئی ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے، لیکن شہید کی انقلابی فکر اور جدوجہد ہمیشہ باقی رہے گی۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے اہتمام سے وادی بر کے مختلف مقامات پر احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ریلیاں سید مقاومت، رئیس مقاومت سماحة حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ علیہ کی شہادت پر صدر انجمن شرعی شیعیان، حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی کے فرمان سے بڈگام، بمنہ، ماگام، سوناواری، اور قصبہ میں نکالی گئیں۔

ریلی میں انجمن شرعی شیعیان کے جنرل سیکرٹری الحاج آغا سید مرتضی الموسوی، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی، اور حجت الاسلام مولانا عرفان اسحاق بٹ نے بھی شرکت کی۔

مومنین سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محسن رضوی نے کہا: "سید مقاومت کی شہادت سے جہبہ مقاومت میں ایک ایسی خلأ پیدا ہوئی ہے جس کا ازالہ ناممکن ہے، لیکن شہید کی انقلابی فکر اور جدوجہد ہمیشہ باقی رہے گی۔"

یہ احتجاجی ریلیاں مومنین کے عزم و ہمت کا مظہر ہیں، جنہوں نے اس عظیم شہید کے افکار اور مشن کو زندہ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha