۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
شریعت آباد جموں و کشمیر

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کی طرف سے وادی کشمیر کے مختلف اکناف و اطراف میں شہدائے خدمت ایران کی یاد میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیان جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کی طرف سے وادی کشمیر کے مختلف اکناف و اطراف میں شہدائے خدمت ایران کی یاد میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، سب سے بڑی تقریب مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں شہدای خدمت کی علوی درجات کے لئے مجلس ترحیم بصورت مرثیہ خوانی و مواعظ حسنہ کی گئی۔

یوسف آباد جموں وکشمیر میں ایرانی صدر شہید رئیسی کی یاد میں مجلسِ عزاء

رپورٹ کے مطابق، مجلسِ عزاء کی صدارت اسلامک اسکالر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی نے کی ۔

مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ شہادت ایک عظیم مقام ہے یہ اسی کو حاصل ہو جاتی ہے جو اپنی زندگی کو خدا اور اس کے نظام کے مطابق گزارے ۔

آغا صاحب نے مزید کہا کہ آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی اور شھید حاج قاسم سلیمانی نے اپنی زندگی کو اسی نظام کے تحت گزاری اب لوگ ان کو خوش آمد کرتے یا نہ کرتے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

یوسف آباد جموں وکشمیر میں ایرانی صدر شہید رئیسی کی یاد میں مجلسِ عزاء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .