۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
خون کا عطیہ

حوزہ/ انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام blood donations camp کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدائے خدمت کے نام مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر شریعت آباد یوسف ؒ آباد بڈگام کے زیر اہتمام blood donations camp کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدائے خدمت کے نام مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا۔

کشمیر میں شہدائے خدمت کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین؛ مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا

شہدائے خدمت اور شہدائے جمہور ایران کے درجات کی بلندی کے لئے مرکزی أمام بارگاہ آیت اللہ آغا سید یوسف ؒ شارع فضل اللہ بمنہ میں
لوگوں نے خون کا عطیہ دے کر شہدائے خدمت کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر آغا ہادی الصفوی نے کہا کہ شہداء جو اپنا خون راہ خدا میں دیتے ہیں وہ کسی مقصد کے لئے دیتے ہیں مقصد جنتا بڑا اور بالا ہوگا خون کی اتنی ہی قدر و قیمت ہوگی۔

کشمیر میں شہدائے خدمت کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین؛ مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا

انہوں نے کہا کہ اس چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے یہاں لوگوں نے خون کا عطیہ پیش کیا، تاکہ دنیا والوں کو ان شہداء کی قدر و قیمت معلوم ہو۔

واضح رہے کہ شہدائے خدمت کی یاد میں جموں وکشمیر میں ہر جگہ مجالسِ عزاء و قرآن خوانی برگزار ہو رہی ہے، لیکن خون کا عطیہ پیش کرنا شہدائے خدمت کے ایصال ثواب کے لئے ایک منفرد انداز ہے۔

کشمیر میں شہدائے خدمت کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین؛ مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا

کشمیر میں شہدائے خدمت کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین؛ مؤمنین نے خون کا عطیہ دیا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • توقیر الحسن IN 14:26 - 2024/05/31
    0 0
    اسلام علیکم میں اتنا بول سکتا ہوں کہ خون کا عطیہ دے کر ثواب حاصل کرے
  • Gundi Nowgam IN 16:27 - 2024/06/02
    0 0
    نوگام سوناواری میں آیۃ اللہ سید ابراہیم رئیسی و دیگر شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری