۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
عظمت شہداء کانفرنس

حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبۂ مشہد مقدس کے تحت شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں ”عظمت شہداء“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس مشہد میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے علماء و طلاب نے بھرپور شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ شعبۂ مشہد مقدس کے تحت شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے رفقاء کی یاد میں ”عظمت شہداء“ کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف ممالک کے علماء و طلاب شریک ہوئے اور جامعہ روحانیت بلتستان شعبۂ مشہد مقدس کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر الیاس زاہدی نے شرکت اور خطاب کیا۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

کانفرنس کا باقاعدہ آغاز، تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کی سعادت علی رضا عادلی نے حاصل کی۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

عظمت شہداء کانفرنس میں مشہد مقدس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

جامعہ روحانیت شعبۂ مشہد مقدس کے صدر حجة الاسلام ڈاکٹر الیاس زاہدی نے پاکستان بالخصوص بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس حادثے کو ایران اور عالم اسلام کےلئے عظیم سانحہ قرار دیا اور آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای مدظلہ اور شہداء کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت بھی پیش کی۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ شہید سید ابراہیم رئیسی ہمشیہ خدمت خلق میں مصروف رہتے تھے، صدارتی منصب سے قبل جب آپ حرم مطہر رضوی کے متولی تھے اس دوران، غیر ملکی زائرین کے لیے بہت خدمت انجام دی۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

حجت الاسلام ڈاکٹر الیاس زاہدی نے مزید کہا کہ آیت اللہ رئیسی پیکر اخلاص تھے، اسی اخلاص کی وجہ سے خدا نے انہیں ہر کام میں کامیابی کے ساتھ لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دی، جس کی واضح مثال، تشییع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت ہے۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

ڈاکٹر الیاس زاہدی نے مزید کہا کہ شہید رئیسی کی ایک اور خصوصیت یہ بھی تھی کہ آپ جوانی کے ابتدائی مرحلے سے شہادت تک ولایتِ فقیہ کے حامی رہے۔

شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .