۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
تعزیتی ریفرنس

حوزہ/ ڈاکٹر رفیعی نے شہید سید ابراہیم رئیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز، صابر، اور لوگوں کے لیے بہت زیادہ فکر مند، معاف کر دینے والے اور ١٧/١٨ گھنٹے ہر روز اپنے آپ کو اپنی زمہ دار سمجھ کر کام کرنے والے شخص تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المصطفٰی فاؤنڈیشن ٹرسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہدائے خدمت کی یاد میں ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ، امام خمینی یونیورسٹی قم المقدسہ کے شہید صدر ہال میں منعقد ہوا، جس میں ہندوستان کی اکثر انجمنیں نباء فاؤنڈیشن، تحریر پوسٹ، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹ، امامِ عصر فاؤنڈیشن، انجمنِ عُشاق الحسین، امام مہدی ٹرسٹ، طہ فاؤنڈیشن، البلاغ فاؤنڈیشن اور امام مبین فاؤنڈیشن کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

اجلاس کی نظامت کے فرائض استاد کاظم پور نے انجام دئیے جبکہ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت استادِ قرآن بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری سید محمد فروغی صاحب نے حاصل کی۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

مولانا حافظ سید محمد فرزان رضوی اور مولانا عادل منظور نے شہداء کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

قم المقدسہ کے مشہور و معروف شاعر اہلبیتؑ مولانا عرفان عالمپوری نے شہداء کی شان میں اشعار پڑھ کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

تعزیتی اجلاس سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مشہور خطیب و عالمِ دین حجة الاسلام عالی جناب استاد ڈاکٹر ناصر رفیعی دامت برکاتہ نے شہداء کی زندگی خصوصاً آیت اللّٰه شہید سید ابراہیم رئیسی و شہید سید آل ہاشم کے متعلق گفتگو کی۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

ڈاکٹر رفیعی نے شہید سید ابراہیم رئیسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز، صابر، اور لوگوں کے لیے بہت زیادہ فکر مند، معاف کر دینے والے اور ١٧/١٨ گھنٹے ہر روز اپنے آپ کو اپنی زمہ دار سمجھ کر کام کرنے والے شخص تھے۔

آیت اللہ شہید ابراہیم رئیسی نہایت دلسوز اور صابر تھے، ڈاکٹر رفیعی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .