بدھ 16 جولائی 2025 - 06:00
حجاب اور عفاف؛ شہداء کے خون کے مرہونِ منّت ہیں: محترمہ فریدہ

حوزہ/شہید فاؤنڈیشن کے سماجی امور کی معاون محترمہ فریدہ نے عفاف اور حجاب کے موضوع پر منعقدہ نشست میں حجاب پر شہداء کی وصیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی وصیتوں میں سب سے زیادہ حجاب اور عفاف کا تذکرہ ملتا ہے، لہٰذا حجاب پر توجہ دی جانی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید فاؤنڈیشن اور امور ایثار گران کی معاون محترمہ فریدہ اولاد قباد "عفاف اور حجاب" کے عنوان سے منعقدہ نشست میں محرم الحرام کی مناسبت سے تعزیت اور غزہ اور حالیہ 12 روزہ جنگ میں شہید ہونے والے عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی وصیتوں میں سب سے زیادہ حجاب اور عفاف کا تذکرہ ملتا ہے، لہٰذا حجاب پر توجہ دی جانی چاہیے۔

شہید فاؤنڈیشن کے سماجی امور کی معاون نے کہا کہ عفاف اور حجاب صرف ظاہری مسئلہ نہیں، بلکہ اندرونی ایمان کا مظہر ہے۔ شہداء کی وصیتوں میں سے ایک اہم ترین مسئلہ، عفاف اور حجاب کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے ایران، مصر اور چین کی قدیم تہذیبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام تہذیبوں میں عفت اور پاکدامنی خواتین کی شناخت کا حصہ تھیں۔ اسلام میں یہ اقدار اپنے عروج کو پہنچیں۔ قرآن کی متعدد آیات، خصوصاً سورۂ نور اور احزاب میں، مردوں اور عورتوں کے لیے عفاف اور حجاب کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

محترمہ فریدہ اولاد قباد نے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو ایک مثالی مسلمان خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ آنحضرت مکمل حجاب کے ساتھ ساتھ سماجی اور سیاسی میدان میں فعال تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور آیات اور روایات سے استدلال کر کے ہم نوجوانوں کے ذہنی خلا کو پُر کر سکتے ہیں اور جہادِ تبیین سے حقائق بیان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اسلامی معاشرے میں خاندان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عفاف اور حجاب نہ صرف خاندان کی مضبوطی کا سبب ہیں، بلکہ اعتماد سازی اور معنویت بھی پیدا کرتے ہیں۔

انہوں نے حجاب کے فروغ میں میڈیا کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اس میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہمیں عفاف اور حجاب کی تعلیم اور تبیین میں نظرثانی کرنی چاہیے، تاکہ ہم اس مسئلے کو نوجوانوں کے لیے واضح کر سکیں۔ خاتون کی انسانی شناخت، عقل اور عفت میں ہے؛ شہداء کی مائیں اور بیویاں اس حوالے سے عظیم نمونہ ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ ہم شہداء کے خون کے وارث ہیں اور ہمیں اس عظیم امانت کی حفاظت کرنی چاہیے اور عفاف اور حجاب اس وراثت کا حصہ ہیں۔

اس نشست کے آخر میں، شہید فاؤنڈیشن میں عفاف اور حجاب کے شعبے میں فعال کارکنان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha