حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ الزہراء (س) کی استاد اور مدیر محترمہ خانم صغری نور افشان نے ایک انٹرویو میں حجاب اور اسٹائل کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: "حجاب" کا مطلب زینت کو چھپانا اور خودنمائی سے پرہیز کرنا ہے جبکہ "اسٹائل" زیادہ تر موارد میں خودنمائی اور توجہ حاصل کرنے کے مترادف ہے، جو حجاب کے فلسفے کے بالکل متضاد ہے۔
انہوں نے کہا: "حجاب اسٹائل" لڑکیوں کے درمیان منفی مقابلے سے لے کر مردوں کے تنوع پسندی تک موجودہ معاشرے کا ایک اہم اور قابل غور مسئلہ ہے جو حجاب کے حقیقی تصور کے ساتھ واضح تضاد رکھتا ہے۔
محترمہ خانم نور افشان نے کہا: "حجاب اسٹائل" کے ایک سنگین نقصان میں لڑکیوں کے درمیان منفی مقابلے کا رجحان ہے جو مردوں میں تنوع پسندی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ زندگی میں سرد مہری اور طلاق میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
حوزہ علمیہ الزہراء (س) اہواز کی استاد اور مدیر نے کہا: "حجاب اسٹائل" کا ایک اور نقصان مصرف پسندی کے کلچر میں اضافہ ہے، جس کے علاوہ زندگی میں ناکامی کے تلخ تجربات اور مسلسل ناخوشی لڑکیوں میں منفی جذبات اور بے چینی کو بڑھاتی ہیں اور بہت سے نفسیاتی اور معاشرتی چیلنجز پیدا کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا: مذہب اسلام اور ہماری دینی ثقافت میں عفت اور حجاب کے مقام کو صحیح طریقے سے سمجھنے کے لیے عملی اور تعلیمی مواد تیار کرنا" ہماری بچیوں کو اس مذموم رجحان سے بچا سکتا ہے اور "قومی میڈیا اور سائبر اسپیس" بھی اس سلسلے میں مثبت رول ماڈل قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔









آپ کا تبصرہ