۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / دیدار وزیر کشور با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے جهاد و شہادت کو اسلام کی بقا کا ضامن قرار دیتے ہوئے جانباز سپاہیوں کو مالک اشتر جیسے عظیم مجاہد سے تعبیر کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے جانباز اور شہداء فاؤنڈیشن کے سربراہ سے ملاقات میں جهاد و شہادت کی عظمت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر جهاد اور شہادت نہ ہوتے تو اسلام بھی نہ ہوتا۔ انہوں نے جانباز سپاہیوں کو مالک اشتر جیسے مجاہد قرار دیا اور ان کی خدمات کو معاشرے کے لئے نہایت اہم قرار دیا۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: شہداء اور جانباز سپاہیوں کے اہل خانہ کی خدمت اہم ترین ذمہ داری ہے، انہوں نے پیغمبر اسلام (ص) کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بقا کے لئے جهاد اور شہادت جیسی قربانی بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے شہادت کو نیکی کی بلند ترین سطح قرار دیا ہے۔ انہوں نے امام خمینی (رح) کی اس بات کو دہرایا کہ شہداء کے خاندان معاشرے کے "چشم و چراغ" ہیں اور ان کی خدمت کرنا اولین ذمہ داری ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے جانباز سپاہیوں کو اسلامی معاشرے کے اہم ستون قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان مجاہدین نے اسلام اور نظام اسلامی کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیاں وقف کیں۔ آپ نے تاکید کی کہ شہید فاؤنڈیشن کی ذمہ داری ہے کہ ان کی خدمات کا اعتراف کرے اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .