۲۴ آبان ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 14, 2024
دیدار استاندار و نماینده ولی فقیه در همدان با آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے صوبہ ہمدان کے اعلی حکام سے ملاقات میں کہا: مسائل حل کرنے اور عوام کی خدمت میں کوتاہی ناقابل قبول ہے، خصوصاً پانی کی قلت جیسے معاملات فوری توجہ کے مستحق ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ہمدان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی کہ لوگ ہمیشہ نظام اسلامی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور بے شمار شہداء کی قربانی دی ہے۔ اس لئے حکمرانوں کی سب سے پہلی اور اہم ترین ذمہ داری عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

آج 12نومبر 2024 کو ہمدان کے گورنر ڈاکٹر ملانوری اور صوبہ ہمدان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین شعبانی کے ساتھ ملاقات میں آیت اللہ نوری ہمدانی نے حضرت امام صادق علیہ السلام کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم کو زمانے کی سمجھ ہونی چاہیے تاکہ وہ درست فیصلے کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیک نیت حکمران کو چاہیے کہ وہ عوام کی ضروریات کو پہچانے اور ترقی کے مواقع فراہم کرے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ دشمنوں کے مقابلے میں عوام ہی اصل طاقت اور ڈھال ہیں۔ خصوصاً ہمدان میں پانی کی قلت کے مسئلے پر توجہ دلائی اور تاکید کی کہ حکام کو اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .