۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مراجع تقلید

حوزہ/ حضرت آیات خامنہ ای، سیستانی، شبیری، مکارم شیرازی، اور نوری ہمدانی نے لبنان کے شیعوں اور حزب اللہ کی مدد کے لیے خمس کے استعمال کے حوالے سے اپنے نظریات بیان کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی | لبنان اور حزب اللہ کی مدد کے حوالے سے خمس کے استعمال کے بارے میں مراجع عظام تقلید کے نظریات جو اس طرح ہیں:

سوال: خمس کی رقم کا وہ حصہ جو سہم امام کہلاتا ہے، لبنان کے شیعوں، ان کے مجروحین اور حزب اللہ کی مدد کے حوالے سے کیا حکم ہے؟

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ائ:

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ائ نے نصف سہم امام (سادات کا حصہ نہیں) لبنان اور حزب اللہ کی مدد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، جو کہ خمس کا ایک چوتھائی بنتا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی:

حضرت آیت اللہ سیستانی نے سہم امام کا ایک تہائی حصہ اجازت دیا ہے۔

حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی:

حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی نے بھی سہم امام کا ایک تہائی حصہ اجازت دیا ہے۔

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی:

حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نے پورے سهم امام (نصف خمس) کی اجازت دی ہے۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی:

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کل خمس کا ایک تہائی حصہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ان شہداء کو کربلا کے شہداء کے ساتھ محشور کرے اور ہمیں اس راستے میں ثابت قدم بنائے، تاکہ ہم اپنی امداد ان عزیزوں تک پہنچا سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • فرہاد علی AE 14:45 - 2024/10/04
    0 0
    تشکر مولا ہماری موت اللہ تعالٰی کے راستے پر رکھے