۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
تصاویر/ حضور آیت الله العظمی وحید خراسانی در روز اول مراسم عزاداری دهه اول محرم 1402

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے کہا: مؤمنین کو اجازت ہے کہ وہ سہمِ امام میں سے ایک تہائی رقم جنوبی لبنان کے عوام کی مدد کے لیے خرچ کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،حضرت آیت الله وحید خراسانی نے مؤمنین کو اجازت دی ہے کہ وہ سہمِ امام میں سے ایک تہائی رقم کو جنوبی لبنان میں حادثات سے متاثرہ افراد کی ضروریات پوری کرنے اور ان کی مدد کے لیے خرچ کر سکتے ہیں۔

اس مرجع تقلید کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے حادثات سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے مؤمنین کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کے جواب میں، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے لبنان میں مصیبت زدگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "مؤمنین کو اجازت ہے کہ وہ سہمِ امام میں سے ایک تہائی رقم جنوبی لبنان کے عوام کی مدد کے لیے خرچ کر سکتے ہیں"۔

مزید سوالات یا رقم کی منتقلی کے لیے، دفتر قم کے وجوہات شرعیہ سیکشن کے نمبر 00982537740611 پر رابطہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .