۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
۲۰ کتاب تقریظ شده توسط رهبر انقلاب رونمایی می‌شود

حوزہ/ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مومنین کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے عطیات کے علاوہ نصف سهم امام (علیہ السلام) یعنی ایک چوتھائی خمس، مظلوم لبنانی عوام اور محاذِ مقاومت کی مدد کے لیے ادا کرسکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مومنین کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنے عطیات کے علاوہ نصف سهم امام (علیہ السلام) یعنی ایک چوتھائی خمس، مظلوم لبنانی عوام اور محاذِ مقاومت کی مدد کے لیے ادا کرسکتے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد لبنان میں جاری صیہونی جارحیت کے خلاف مظلومین کی مدد کرنا اور مقاومت کے محاذ کو تقویت فراہم کرنا ہے۔ اس اجازت کے بعد، مومنین نہ صرف اپنی مرضی کے عطیات دے سکتے ہیں، بلکہ ایک خاص حصے یعنی خمس کا ایک چوتھائی حصہ بھی براہ راست اس مقصد کے لیے مختص کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، مؤمنین اپنے مالی تعاون کو غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام تک پہنچانے کے لیے رہبر معظم کے دفتر کی ویب سائٹ (https://www.leader.ir/fa/monies) کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر جانے کے بعد، بائیں جانب "انتخاب وجوہات" کے آپشن کو منتخب کریں اور "کمک‌ها" کا انتخاب کریں۔ دوسرے مرحلے میں، آپ اپنی امداد کی قسم کا تعین کر سکتے ہیں اور مظلومین کی مدد کے لیے اپنا تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .