۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تصاویر/ شروع درس آیت الله العظمی جوادی آملی در سال تحصیلی جدید

حوزہ/ آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے درس کے آغاز میں "وعدہ صادق 2" آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے سپاہ پاسداران، فوج اور وزارت دفاع کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے کامیاب میزائل حملے کو اللہ کی خاص عنایت قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے اپنے درس کے آغاز میں "وعدہ صادق 2" آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے سپاہ پاسداران، فوج اور وزارت دفاع کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے کامیاب میزائل حملے کو اللہ کی خاص عنایت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ حملہ صہیونیوں کو ان کی اوقات بتا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ دنوں میں کئی تلخ اور شیرین خبریں سننے کو ملیں، حزب اللہ لبنان کے عظیم رہنما کی شہادت نے سب کو رنجیدہ کیا، اور یہ ایک بڑا غم تھا، لیکن ہمیں امید ہے کہ ان کی محنتیں اور قربانیاں اللہ کی بارگاہ میں قبول ہوں گی اور انہیں انبیاء علیہم السلام اور اولیاء کرام کے ساتھ محشور کیا جائے گا۔

آیت اللہ جوادی آملی نے آپریشن "وعدہ صادق 2" کے کامیاب میزائل حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ اللہ کی خاص عنایت تھی کہ سپاہ اور فوج نے صیہونیوں کو حملے کا موقع نہ دیا اور ان کے آئرن ڈوم کے دفاعی نظام کو بے اثر کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ کامیابی، حزب اللہ کے عظیم رہنما کی شہادت کے خون کی برکتوں کا نتیجہ ہے، اللہ تعالیٰ ان تمام مجاہدین کو دنیا اور آخرت کی سعادت عطا فرمائے اور دشمنوں کو ہمیشہ ان کی اوقات دکھائے، اور امام زمانہ (عج) کی خصوصی عنایات سے یہ مجاہدین ہمیشہ سرخرو ہوں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سپاہ، فوج اور وزارت دفاع کے تمام جوانوں کو دنیا و آخرت کی کامیابی اور سعادت عطا فرمائے، اور اسلام و مسلمانوں کے دشمنوں کو ہمیشہ ذلیل و رسواء کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .