۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جامعه مدرسین

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائل حملے اور اسرائیل کے عسکری، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک مراکز پر آپریشن "وعدہ صادق 2" کے دوران کیے گئے حملے کو خوب سراہا ہے، اس کامیاب کارروائی نے امتِ مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سر فخر سے بلند ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اپنے ایک بیان میں سپاہ پاسداران کے کامیاب میزائل حملے اور اسرائیل کے عسکری، سیکیورٹی اور اسٹریٹجک مراکز پر آپریشن "وعدہ صادق 2" کے دوران کیے گئے حملے کو خوب سراہا ہے، اس کامیاب کارروائی نے امتِ مسلمہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سر فخر سے بلند ہوگیا۔

جامعہ مدرسین نے اپنے بیان میں کہا: بسم اللہ الرحمن الرحیم، وَالْحَمْدُ لِلّهِ قاِصمِ الجَّبارینَ مُبیرِ الظّالِمین، تمام تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں جو سرکشوں کو تباہ اور ظالموں کو نیست و نابود کرتا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم نے اس کامیاب حملے پر مسلح افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا: آج ہماری مسلح افواج کی طاقت اور ان کی حیرت انگیز دفاعی صلاحیتیں، جو ملک کی دفاعی ضروریات کو خود کفیل طور پر پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انقلاب اسلامی اور عوامی حمایت کی بدولت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران، آج اپنی اور مظلوموں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کے جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔ اسرائیل کا زوال ایک حتمی وعدہ ہے، جو جلد پورا ہوگا، اور اسلامی جمہوریہ ایران اس میں ایک مرکزی اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ہمارا موجودہ اقتدار عالمی ظلم و استکبار کے خلاف قیادت اور عوامی حمایت کی مرہون منت ہے، اور یہ سب رہبر معظم کی مدبرانہ رہنمائیوں کا نتیجہ ہے۔

جامعہ مدرسین نے اس موقع پر ولایت فقیہ کی برکتوں اور آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی قیادت کو سلام پیش کیا اور دعا کی کہ حضرت ولیعصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی توجہات اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ عزت اور قوت کے ساتھ سربلند رہے اور ستمگروں کے خلاف اللہ کی مدد و نصرت شامل حال ہو، انشاءاللہ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .