۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
فتاح

حوزہ/ ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیلی ہوائی اڈہ نواتیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اب یہ ہوائی اڈہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے اسرائیلی ہوائی اڈہ نواتیم کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں اب یہ ہوائی اڈہ استعمال کے قابل نہیں رہا، کم از کم 20 ایف 35 جنگی طیارے یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مزید برآں، گیس کے ذخائر، گاڑیوں کی مرمت کے اسٹیشنز اور ہوائی اڈے کے دیگر اہم مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایران کی امریکہ کو وارننگ

ایران نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تو پورے خطے بشمول سعودی عرب، آذربائیجان، کویت، امارات اور بحرین کی تیل کی تنصیبات اور کنوؤں کو آگ لگا دیں گے۔

موساد کا مرکز مکمل طور پر تباہ

عراقی ٹی وی چینل "النجبا" کے مطابق ایران کے میزائل حملے میں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کا مرکز مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ زیر زمین پناہ گاہ میں مقیم

اسرائیلی چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ وزیر جنگ یوآف گالانت تل ابیب میں وزارت جنگ کے زیر زمین پناہ گاہ میں موجود ہیں۔

ایران نے "فتاح" میزائل کا کامیاب استعمال کیا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے پہلی بار ہائپرسونک میزائل "فتاح" کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی دفاعی میزائل سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا، جو کہ آرو 2 اور آرو 3 میزائلوں کو ڈیٹکٹر کرتا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .