۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
مولانا ابن حسن املوی

حوزہ/ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر استکباری و استعماری قوتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سازشوں اور مظالم کے پیش نظر مولانا ابن حسن املوی نے مومنین کرام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مومنین کے لیے سب سے مؤثر ہتھیار دعاء ہے اور انہیں امام زمانہؑ کی بارگاہ میں استغاثہ کرتے ہوئے اپنے ایمان اور امت مسلمہ کی حفاظت کے لیے اللہ سے رجوع کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام اور مسلمانوں کے خلاف عالمی سطح پر استکباری و استعماری قوتوں کی جانب سے بڑھتی ہوئی سازشوں اور مظالم کے پیش نظر مولانا ابن حسن املوی نے مومنین کرام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

باسمہ سبحانہ

آپ کی دعاء کی سخت ضرورت ہے

مومنین کرام ! سلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

اس وقت عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کے خلا ف اسلام دشمن استکباری و استعماری حکومتیں اور طاقتیں نت نئی سازشیں رچ رہی ہیں،خطرناک منصوبے بنا رہی ہیں، جدید تریں ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیار کئے گئے انتہائی خطرناک تباہ کن ، جان لیوا بم،میزائیل اور دیگر ہتھیار بروئے کار لا رہے ہیں۔غزہ فلسطین ،لبنان،یمن وغیرہ میں مسلمانو ں کا قتل عام ہورہا ہے ۔اس خون آشام عہد میں مومنین کرام کے لئے بہت ہوشیار اور محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔امریکہ و اسرائیل کی زر خرید میڈیا کے ذریعہ نفسیاتی جنگ بھی چھیڑی ہوئی ہے ۔ انسانیت سسک رہی ہے،آدمیت دم توڑ رہی ہے۔مگر مایوس یا ناامید ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔نصر من اللہ وفتح قریب ۔

اس پر آشوب دور میں دعاء ہی سب سے بڑا مومنین کے لئے ہتھیار ہے۔لہٰذا آداب دعاء اور تضرع و زاری کے ساتھ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی باگاہ میں استغاثہ کیجئے۔اللہ رب العالمین کے حضور شہدائے کربلا کے ایک ایک شہید کا وسیلہ دے کر دعاء کیجئے،دعائے فرج،دعائے عہد،دعائے استغاثہ جو بھی دعاء چاہیں ضرور پڑھیںگریہ و زاری کے ساتھ کہ آنکھوں سے آنسو نکل پڑیں ،اللہ کو آنسو بہت پسند ہیں اسی لئے تو غم حسین ؑ میں آنسؤں کی بہت اہمیت بتائی گئی ہے۔ ،تمام مومنین و مسلمین ، علماء و مراجع کرام بالخصوص حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ آقای سیستانی حفظہ اللہ تعالیٰ ،رہبر معظم آیۃ اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ اور انقلاب اسلامی ایران کی حفاظت و سالمیت اور بقا واستحکام کے لئے خصوصی دعاء فرمائیں۔

ذیل میں ایک دعاء ہم نقل کرتے ہیں جوکسی زامانہ میں کسی مرجع وقت کو امام زمانہ ؑ نے تعلیم کی تھی اور مجرب ہے اس کو پڑھ کر حاجت طلب کریں گے تو ان شاءاللہ مراد پوری ہوگی:۔

در کتاب صحیفۃالامان آمدہ است:

اگر در محنتی گرفتار باشی هہفتاد مرتبہ بگو:

یا اللهُ یا مُحَمَّدُ یا عَلِیُّ یا فاطِمَه یا صَاحِبَ‌الزَّمان اَدْرِکنی وَ لا تُهْلِکْنی

(بسیار مجرب است، تجربہ شدہ است)

۔۔۔۔۔۔

ملمتمس:الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل

حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش) اندیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .