۶ مرداد ۱۴۰۳ |۲۰ محرم ۱۴۴۶ | Jul 27, 2024
ایران

حوزہ/ یہ تشویشناک خبر سن کر دل و دماغ کو سخت اضطراب و بے چینی پیدا کرہی رہی تھی کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹرآذربائیجان سے واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔صدر رئیسی ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے ،طیارے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان،گورنر شمالی آذربائیجان ودیگر سینئر حکام بھی سوار تھے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور،اعظم گڑھ/ابھی یہ تشویشناک خبر سن کر دل و دماغ کو سخت اضطراب و بے چینی پیدا کرہی رہی تھی کہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹرآذربائیجان سے واپسی کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔صدر رئیسی ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے ،طیارے میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان،گورنر شمالی آذربائیجان ودیگر سینئر حکام بھی سوار تھے ۔

ابھی ایرانی خبررساں ادارے ارنا نے کہا تھا کہ حادثے میں ہونے والے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صدر ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

ابھی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ حکام نے اگرچہ سازش کے امکان کو قبل ازوقت قراردیا ہے تاہم اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا کہ قافلے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے وہ ہیلی کاپٹر ہی حادثے کا شکار ہوا ہے جس میں ایرانی صدر ،وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام سوار تھے ۔ابھی انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے پر ایرانی عوام سے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کیلئے دعا کی اپیل کی تھی ۔ ایرانی حکام کاکہنا تھا کہ ایرانی صدر رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکام کی زندگیاں خطرے میں ہیں، ابھی تک پرامید ہیں لیکن حادثہ کی جگہ سے آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

اور اب وہ مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ ہی پڑا جس کا خدشہ تھا۔ سوشل میڈیا میں زبردست کہرام برپا ہے ۔یعنی قضاوقدر الٰہی سے یہ فرمان جا ری ہو گیا کہ صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے اور اپنے خالق حقیقی اور اپنے جد نامدار امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر اپنے امام برحق سے جا ملے۔۔انا اللہ وانا الیہ راجعون

مجمع علماءوواعظین پوروانچل کی جانب سے اس مصیبت کی گھڑی میں شہداء کے لواحقین ،شہید پرور ایرانی عوام و حکام،علماءومراجع ؑ عظام ،رہبر معظم حفظہ اللہ تعالیٰ بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں ہم غمزدہ دل کے ساتھ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور تمام مومنین کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ صبرو تحمل سے کام لیں ۔شہدائے راہ حق کی مغفرت و بلندی درجات کی دعا ء کریں۔ اسلامی جمہوری ایران کی ترقی و سربلندی اور فتح مندی کے لئے دعاء کریں

خداوند عالم مصیبت کی اس گھڑی میں شہید پرور ایرانی قوم اور رہبر معظم حفظہ اللہ تعالیٰ کو امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے وسیلے سے صبر جمیل اور مزید طاقت و قوت اور ہمت و استقامت عطا کرے۔دشمنان ایران کو ذلیل و خوار اور رسوا کرے۔فقط،والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

سوگوار

حجۃ الاسلام الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ کربلائی

ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل۔ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .