۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ابراهیم امین السید

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی طاقت اور پاور کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استعماری ممالک مزاحمتی قوتوں کے مقابل میں آئے تو تباہ ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے کہا : صیہونیوں کے لیے 7 اکتوبر سے پہلے جیسے حالات اب دوبارہ واپس نہیں آسکتے کیونکہ طوفان الاقصی آپریشن نے اس حکومت کی طاقت اور حمایت کے تمام پہلوؤں کو تباہ کر دیا ہے۔

گزشتہ ہفتہ بدھ کو ایک اسرائیلی اخبار نے اسرائیل کی نازک صورتحال کے بارے میں لکھا: حالیہ ہفتوں میں اسرائیلی فوج نے پینٹاگون سے کہا ہے کہ وہ تل ابیب کو مزید اپاچی ہیلی کاپٹر فراہم کرے تاکہ غزہ جنگ میں اپنی فضائیہ کے نظام کو مضبوط کیا جا سکے، لیکن واشنگٹن نے اسرائیل کو مزید اپاچی ہیلی کاپٹر دینے سے انکار کر دیا۔

حزب اللہ لبنان کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے صیہونی حکومت کی طاقت اور پاور کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ استعماری ممالک مزاحمتی قوتوں کے مقابل میں آئے تو تباہ ہو جائیں گے۔

انہوں اس سوال کے جواب میں کہ "سلامتی کونسل اسرائیل کی مذمت کب کرے گی" کہا: اسی کونسل نے خود اسرائیل کو یہ طاقت اور حمایت فراہم کی ہے تا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے اور قانونی طور پر وہ مشرق وسطیٰ کا حصہ بنایا جائے۔

السید نے کہا: امریکہ اور عالمی برادری حزب اللہ، مزاحمت کاروں اور شہداء کو اپنی آمرانہ حکومتوں کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں، امریکہ ایک غیر قانونی ملک ہے کیونکہ اس نے دوسری زمین پر قبضہ کر لیا اور غصبی زمین میں اپنی حکومت قائم کر لی،اس لئے ایک دن یہ حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق اسرائیل نے جو غزہ میں جنگ شروع کی ہے اس کے بعد امریکہ دنیا میں اپنے اتحادیوں کے محافظ کے طور پر خود کو پیش کرنے میں ناکام رہا ہے اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو امریکی سلطنت کا خاتمہ بھی ہو سکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .