ہفتہ 13 ستمبر 2025 - 16:06
اسلامی ممالک سے علی لاریجانی کا خطاب: اپنی بقا کے لیے مختصر مگر عملی فیصلہ کریں

حوزہ/ ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل، علی لاریجانی نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ محض تقریری بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کریں، ورنہ وہ خود تباہی کے قریب پہنچ جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری جنرل، علی لاریجانی نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ محض تقریری بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کریں، ورنہ وہ خود تباہی کے قریب پہنچ جائیں گے۔

لاریجانی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ اگر اسلامی اجلاس صرف تقریروں اور بیانات تک محدود رہیں (جیسا کہ بعض اوقات سلامتی کونسل کے اجلاسوں کا حال ہے) تو یہ عمل دراصل دشمن کو نئے حملے کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ اُن کے بقول کم از کم ایک مشترکہ عملیاتی مرکز قائم کیا جائے تاکہ باہمی اور منظم کارروائی ممکن ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا قدم نہ صرف اس صہیونی حکومت کے مالکان کو پریشان کر دے گا بلکہ عالمی سطح پر امن کے دعویداروں کو بھی اپنی پالیسی بدلنے پر مجبور کرے گا۔

لاریجانی نے واضح کیا: "اگر آپ نے بھوکے اور مظلوم فلسطینیوں کے لیے کچھ نہ کیا تو کم از کم اپنی بقا کے لیے فوری اور ٹھوس فیصلہ کر لیں۔" انہوں نے اسلامی حکومتوں سے کہا کہ الفاظ کی بجائے عمل سے دکھایا جائے کہ وہ فلسطین کے ساتھ ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha