پیغام
-
مولانا سراج الحق:
"آئی ایس او" پاکستان کی بہترین فکری اور نظریاتی تنظیم/ رہبرِ معظم کے پیغامات پڑھتا رہتا ہوں
حوزہ/ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مولانا سراج الحق نے آئی ایس او کے مرکزی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں امامیہ طلباء کو موتیوں اور ہیروں کی مانند سمجھتا ہوں۔
-
دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر قومی سیمینار کا آغاز
حوزہ/ قم المقدسہ میں دین، ثقافت اور میڈیا کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار کا آغاز آج صبح ہوا جس میں آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا اہم پیغام پیش کیا گیا۔
-
9 ربیع الاول غدیر کا تسلسل اور امام زمانہ (عج) سے تجدید بیعت کا دن ہے: آیت اللہ نوری ہمدانی
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ 9 ربیع الاول، امام زمانہ حضرت حجت بن الحسن العسکری (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی امامت کا آغاز ہے اور یہ دن امام سے تجدید بیعت اور غیبت کے دور میں اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کا بہترین دن ہے۔
-
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی و امن، شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، یومِ دفاع سرحدوں کی حفاظت کا حق اور ملک دشمن باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔
-
سیرت امام رضا (ع) ایک مکمل اخلاقی نظام قائم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: آیت اللہ اعرافی
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران نے "امام رضا (ع) کی سیرت اور تعلیمات میں اخلاقیات اور تعلیم و تربیت" کے عنوان سے منعقد ایک کانفرنس کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کی سیرت ایک جامع اخلاقی نظام کی تشکیل کے لیے ایک بہترین منبع اور ذریعہ ہے۔
-
اربعین حسینی 1446ھ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام؛
امت مسلمہ سید الشہداء (ع) کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر اور اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے
حوزہ / علامہ ساجد نقوی نے کہا: عزاداری سیدالشہداء کے پروگرامز اور تقاریب فکرحسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور شہری و انسانی آزایوں کا حصہ ہیں لہذا عزاداری کے پروگراموں کو روکنا یا ان میں رکاوٹ ڈالنا زیادتی اور خلاف آئین ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
امام حُسین (ع) کا پیغام دراصل دنیا کی نجات و کامرانی کا پیغام ہے
حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین ع کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عشقِ رسول (ص) اور عشقِ حسین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ چہلم سید الشہداؑء والے دن دنیا دیکھے کہ کس طرح حسینی شیعہ سنی، مسلم، غیر مسلم کس طرح گھروں سے نکلے ہیں۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا یوم آزادی پر پیغام؛
وطن عزیز پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں اور طویل جدوجہد سے معرکہ وجود میں آیا
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے 14 اگست، یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر کی 77 ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد
حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 77ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کیلئے دعا کی ہے۔
-
پیرس اولمپکس 2024 میں ایران کے اسپورٹس کارواں کے نام رہبر انقلاب کا شکریے کا پیغام
حوزہ/ پیرس اولمپکس 2024 میں ایران کے اسپورٹس کارواں کے مقابلے مکمل ہو جانے پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے شکریے کا پیغام جاری کیا۔
-
ایرانی دینی مدارس کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ:
اربعین علماء اور مذاہبِ الٰہی کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے لیے ایک اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے
حوزه/حجۃ الاسلام والمسلمین حسینی کوہساری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اربعین علمائے کرام اور مذاہبِ الٰہی کے رہنماؤں کے درمیان اتحاد کے لیے ایک اسٹریٹجک کردار ادا کر سکتا ہے، کہا کہ آج انسانیت کو یکطرفہUnilateral، جنگ اور نسلی امتیاز جیسے بحرانوں کا سامنا ہے۔
-
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی کا مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے نام اہم پیغام
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے محرم الحرام کی تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لیے دینی مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
علامہ شبیر حسن میثمی:
تحفظ عزاداری کے لیے جام شہادت نوش کرنے والی عظیم شخصیت تھے ترابی صاحب
حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے 14 جولائی کو برسی علامہ شہید حسن ترابی کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
محرم الحرام کی آمد آیت ﷲ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی کامومنین کے نام پیغام
حوزہ/ مرجع تقلید آیت اﷲ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی نے محرم الحرام کے موقع پر مومنین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جسے قارئین کے خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
ماہ محرم الحرام کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کا مبلغین کے نام اہم پیغام
حوزہ/ مرجع تقلید آیت اﷲ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی نے محرم الحرام کے موقع پر خطباء اور مبلغین کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جسے قارئین کے خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
-
آیت اللہ جوادی آملی کا عزاداروں بالخصوص نوجوانوں اور جوانوں کے لیے اہم پیغام
حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی جوادی آملی نے حسینی عزاداروں بالخصوص جوانوں کو عزاداری سے متعلق کچھ نصیحت کی ہے، جسے ہم قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
-
غدیر خلقت کا ماحصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 18 ذی الحجہ عید غدیر عید اکبر کے پر مسرت موقع پر تمام عاشقانِ نبوت و امامت کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ غدیر خلقت کا ماحصل، تمام ادیان الٰہی کا نچوڑ اور مکتب وحی کا خلاصہ ہے۔
-
عید الضحی کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تہنیتی پیغام
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے خوشیوں بھرے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں اور اپنے تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید ہمارے لیے خوشی اور شادمانی کے ساتھ ساتھ ایثار و ہمدردی اور تقویٰ و بھائی چارے کا آفاقی پیغام لے کر آتی ہے۔
-
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
ایام حج، دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ حج کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ایام الحج دین اسلام کے پیروکاروں کی شاندار اجتماعی طاقت کے اظہار کے ایام ہیں۔
-
مومنین ہندوستان کے نام دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشير حسين النجفی کا پیغام:
لازمی ہے کہ ہماری حالیہ اور آنے والی نسل اپنے مسلمہ عقائد سے متمسک رہے
حوزہ/ نجف اشرف میں آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی کے مرکزی دفتر کی نمائندگی میں شہر لکھنؤ میں خطیب اکبر مولانا مرزا محمد اطہر طاب ثراہ کی برسی کی مجلس میں حجۃ الاسلام مولانا سید ضامن جعفری نے شرکت فرمائی اور حاضرین مجلس کی خدمت میں آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی کے پیغام کو پڑھا ۔
-
مکہ مکرمہ سے حوزہ نیوز ایجنسی کی خاص رپورٹ:
بیت اللہ کی زیارت کے لئے پہنچے دنیا بھر سے مسلمان
حوزہ/ حج کا موسم قریب ہے اور پوری دنیا کے مسلمان اس عظیم اجتماع کو ہر ممکن حد تک بہتر اور شاندار طریقے سے انجام دینے کے لیے خانہ خدا کی جانب گامزن ہیں، حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے عازمین حج نے اس روحانی سفر میں اپنے جوش و جذبے کے کا اظہار کیا ۔
-
امام خمینی (رح) نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت اور ظالموں کے خلاف قیام کیا، علامہ شبیر میثمی
حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے انقلاب اسلامی ایران کے بانی اور عظیم رہبر و رہنما حضرت امام خمینی کی 35ویں برسی کی مناسبت سے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی دور اندیش، بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے۔
-
بارہویں مجلس شورائے اسلامی (پارلیمنٹ) کا ٹرم شروع ہونے کی مناسب سے رہبر انقلاب کا پیغام
حوزہ/ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا بارہواں ٹرم شروع ہونے کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کیا جو 27 مئی 2024 کو ایوان کے اندر پڑھا گیا۔
-
غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں نسل کشی اور لبرل حکومتوں کی جانب سے اس کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امام خامنہ ای
پوری دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو ہماری دعوت عام یہ ہے کہ وہ دینی روحانیت و معنویت سے عاری نظاموں میں ظلم کو دیکھیں اور اسلامی حکمرانی کی تدبیر پر غور کریں
حوزہ/ مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی) کا چھٹا دور 21 مئي 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔ پیغام ان کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپایگانی نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے مقام پر پڑھا۔
-
امام رضا (ع) عالمی کانگریس کے نام مجتہدین اور فقہاء کا پیغام
حوزہ/ امام رضا (ع) پانچویں عالمی کانگریس کا آغاز مؤرخہ 13 مئی 2024ء بروز پیر کو ہوا اور دو دن تک جاری رہی اس حوالے سے مجتہدین اور فقہاء نے الگ الگ پیغامات ارسال کئے، جسے ہم قارئین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
-
آئین کی حفاظت اور مذہبی آزادی کے لئے اپنے ووٹ کا ضرور استعمال کریں: مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ نے مسلمانوں اور مومنین کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ووٹنگ اور اس حق کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا۔
-
شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان کا الیکشن کے حوالے سے پیغام؛
سماج کی بقاء اور استحکام و ارتقاء حاکم و حکومت کے بغیر ممکن نہیں ہے
حوزہ/شیعہ علماء اسمبلی ہندوستان نے ہندوستان میں ہونے والے انتخابات کے بارے میں ایک پیغام جاری کرتے ہوئے سماج کی بقاء اور استحکام و ارتقاء کو حاکم و حکومت قرار دیا ہے۔
-
آیت اللہ جوادی آملی:
زائرین بیت اللہ اور حج کے ذمہ داران کو چاہئے کہ ’دعوت اتحاد‘ کو سرلوحہ عمل قرار دیں
حوزہ/ حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے کہا:ایک عالم دین ایسا ثقافتی کام کرسکتا ہے جو فتح خیبر کے مترادف ہے، اس لیے حج کے قافلوں میں موجود علما کا فریضہ ہے کہ وہ ایسے ثقافتی کام انجام دیں جس دین اسلام کی شان و منزلت دنیا کے سامنے ظاہر ہو۔
-
عالمی یوم قدس پر آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا پیغام:
تمام عالم اسلام اور مکاتب فکر کو چاہیے کہ وہ مظلوموں کے دفاع میں آواز بلند کریں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں
حوزہ/ آیت اللہ مکارم شیرازی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: میں تمام عالم اسلام اور تمام مکاتب فکر کے علماء کے لیے ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ مظلوموں کے دفاع میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آواز بلند کریں، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک اور دوسرے ممالک کو چاہئے کہ صیہونی حکومت پر ہر طرح سے دباؤ ڈالیں۔
-
1403 ہجری شمسی کے پیغام نوروز میں رہبر معظم نے غزہ میں جاری جرائم کو سال کا تلخ ترین واقعہ قرار دیا:
اللہ تعالی سے التجا ہے کہ ملت ایران اور تمام مسلم اقوام کے لئے شیریں تغیرات مقدر فرمائے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کے آغاز پر ایک پیغام جاری کیا جس میں آپ نے بیتے سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی واقعات کی جانب اشارہ کیا اور نئے سال کے لئے نعرہ معین کیا۔