۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ جنوبی لبنان میں دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے حملے میں لبنان کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے چار نوجوان شہید ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رہورٹ کے مطابق، جنوبی لبنان میں دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے حملے میں لبنان کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے چار نوجوان شہید ہو گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی رات دیر گئے حزب اللہ نے اعلان کیا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد میں اس کے سرگرم رکن عبد الجلیل علی حمزہ شہید ہو گئے ہیں، اسی طرح ’’حسین احمد یحییٰ عرف جواد‘‘،موسی حسن شیت عرف ہادی‘‘ اور ’’جہاد موسیٰ شیت عرف ابو حسین‘‘، یہ تینوں جنوبی لبنان کے علاقے کفرکلا کے رہائشی تھے، دہشت گردو اسرائیلی حکومت کے حملے میں شہید ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشت گرد صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے پیر کی رات گئے جنوبی لبنان کے علاقے نقورا پر دو میزائلوں سے حملہ کیا، دوسری جانب المیادین نیٹ ورک نے بھی اطلاع دی ہے کہ ایک صہیونی ڈرون نے جنوبی لبنان کے علاقے پر بمباری کی ہے، یہ حملے حزب اللہ کی جانب سے شمالی مقبوضہ فلسطین میں تین اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں صہیونی فوج کے فوجی اڈے "حدب البستان" کو نشانہ بنایا، المیادین نے بھی اسی طرح کی خبر کا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ کے جوانوں نے دہشت گرد اسرائیلی فوج کے "عباد" فوجی اڈے کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی مارے گئے، اس کے علاوہ، لبنانی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ انہوں نے مناسب ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہنیتا اڈے کے قرب و جوار میں اسرائیلی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .