حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع صہیونی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوبی علاقوں پر کم از کم 16 فضائی حملے کیے ہیں جن میں شامی فوج کے متعدد اڈے نشانہ بنے ہیں۔
شامی ذرائع کے مطابق یہ حملے بدھ کی شب علاقے الکسوہ اور اس کے اطراف میں کیے گئے جہاں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ ابھی تک جانی نقصان کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بمباری خاص طور پر شامی فوج کی لشکر 44 کے مرکز کے قریب ہوئی ہے۔
شام کے سرکاری چینل الاخباریہ نے خبر دی ہے کہ حملوں کے دوران اسرائیلی طیارے بڑے پیمانے پر دمشق کی فضاؤں میں پرواز کرتے رہے۔ اسی طرح المیادین نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی دمشق کے علاقے حرجله میں شامی فوج کی لشکر 76 کی پوزیشنز کو بھی نشانہ بنایا۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی ٹینکوں نے بھی دمشق کے جنوبی کنارے کی طرف پیش قدمی کی۔
ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تل المانع کے علاقے میں 16 حملوں میں سے کم از کم سات حملے لشکر 44 کے فوجی اڈے پر کیے گئے ہیں۔









آپ کا تبصرہ