۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
حزب اللہ

حوزہ/ لبنان کی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اب تک استعمال ہونے والے ہتھیار ہماری دفاعی طاقت کا بہت چھوٹا حصہ ہیں اور ہم صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے لیے اپنے جوابی حملوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی تحریک حزب اللہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں کے جواب میں اب تک استعمال ہونے والے ہتھیار ہماری دفاعی طاقت کا بہت چھوٹا حصہ ہیں اور ہم صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے لیے اپنے جوابی حملوں کا دائرہ وسیع کریں گے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کا مقابلہ لبنان اور غزہ دونوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر اسرائیلی حملوں کا دائرہ بڑھتا ہے تو ہمارے جوابی حملوں کا دائرہ بھی بڑھ جائے گا، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے جنوبی لبنان میں تباہی پھیلا رہے ہیں لیکن جوابی حملوں میں ہم اسرائیلی تنصیبات کو بھی تباہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے شہریوں کو نشانہ بنایا تو ہم ان اصولوں کو نظر انداز کر دیں گے جو ہم نے اپنے لیے بنائے ہیں اور جن پر ہم عمل کرتے ہیں۔

صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے عیتا الشعب کے علاقے میں حزب اللہ کی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا ہے، نیز، ان دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں نے کوکبا کے علاقے میں حزب اللہ کے اڈے کو نشانہ بنایا، جہاں سے گولان کی پہاڑیوں کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے گئے، اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک نے کفرکلا میں حزب اللہ کی ایک اور فوجی عمارت پر حملہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .