۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
سردار سرتیپ پاسدار عباس نیلفروشان، معاون عملیات سپاه پاسداران

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بیروت کے ضاحیہ علاقے پر خبیث صیہونی حکومت کے حملوں میں اسلام کے شجاع اور دانشور فوجی سردار جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے بیروت کے ضاحیہ علاقے پر خبیث صیہونی حکومت کے حملوں میں اسلام کے شجاع اور دانشور فوجی سردار جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ کی شہادت پر تعزیت اور مبارکباد پیش کی ہے۔ رہبر انقلاب کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شجاع اور دانشور فوجی سردار جنرل عباس نیلفروشان رحمت اللہ علیہ بیروت کے ضاحیہ علاقے پر خبیث صیہونی حکومت کے حملوں میں اپنے خالق سے جا ملے۔

اس مجاہد فی سبیل اللہ پر اللہ اور اس کے اولیاء کا سلام اور رحمت الہی (نازل) ہو۔

اللہ کی راہ میں شہادت، ان کے لیے، جنھوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کا پرچم لہرانے کے لیے جہاد میں گزار دی، ایک فیض عظیم ہے۔

میں اس معزز شہید کے اہل خانہ اور ان کے محترم رفقائے کار کی خدمت میں تہنیت اور تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ سے ان سب کے لیے فضل و کرم کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

1 اکتوبر 2024

تبصرہ ارسال

You are replying to: .