۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سردار سلامی

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ کی تقریب میں خطاب کے دوران کہا: ان کی شہادت مسلمانوں کے لیے دشمن کے خلاف جہاد اور مقاومت کے راستے پر ثابت قدمی کی دلیل بن گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف سردار حسین سلامی نے میدان بزرگمہر اصفہان میں منعقدہ شہید نیلفروشان کی تشییع جنازہ کی تقریب میں کہا: شہید عباس نیلفروشان کی شہادت مسلمانوں کے لیے اس بات کی علامت ہے کہ اسلامی محاذ کا راستہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا: جان لیں کہ دین اسلام قیام، جہاد، اور شہادت کے ذریعہ ہی فتح حاصل کرتا ہے۔

سردار حسین سلامی نے مزید کہا: مسلمانوں کی کامیابی کا راستہ جہاد سے ہو کر گزرتا ہے۔ دشمن یہ گمان کرتا تھا کہ شاید لبنان، شام، فلسطین اور یمن میں جہادی لشکر شہید سردار زاہدی کی شہادت کے بعد خاموش ہو جائیں گے لیکن دشمن کی یہ خام خیالی اور غلط حساب کتاب ہی ہمیشہ اس کی شکست کا سبب بنتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: شہید سردار زاہدی کی شہادت کے بعد سردار نیلفروشان ایک پختہ ارادے اور مطمئن دل کے ساتھ میدان میں آئے اور دشمنوں کو کئی مقام پر شکست سے دوچار کیا۔ وہ دشمن جو یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ انہیں ان کے کئے کا شاید مضبوط جواب ملے گا، انہیں وعدہ صادق 2 کی شکل میں طاقتور ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

سردار سلامی نے کہا: وعدہ صادق 2 ایک عظیم اور شاندار قومی اور بے مثال حماسی کارنامے کا مظہر تھا۔

انہوں نے دشمنوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے میزائل دفاعی سسٹم پر اتنا گھمنڈ یا بھروسہ نہ کریں کیونکہ وہ ان کے لیے کوئی محفوظ سہارا اور جائے پناہ نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .