۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
فرمانده کل سپاه در یزد

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف آف اسٹاف جنرل سلامی نے کہا کہ انتظامی امور میں دشمن کو شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایمان و اسلحہ کی بنیاد پر ملت ایران ایک ناقابل شکست ملک میں بدل چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر یزد میں شہدائے یزد کی یاد میں منعقدہ تقریب کے اختتامی مرحلے سے خطاب کے دوران سردار حسین سلامی نے مختلف شعبہ جات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران مادی اور روحانی سطح پر طاقتور اور ایک ایسا ملک ہے جس کے پاس رہبر،مکتب اور باشعور عوام ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف آف اسٹاف نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے بلند اہداف ہیں اور مزید اپنے اہداف و مقاصد کے حصول میں دن رات کوشاں ہے یہ ملک ہرگز شکست سے دوچار نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہ ملت ایران کی استقامت،اسلامی جمہوریہ ایران کی نجات کا ذریعہ ہے،کہاکہ دشمن چاہتا تھا کہ ایرانی عوام فقر و غربت میں رہے اور تسلیم ہوں ، لیکن رہبر معظم انقلاب کی حکیمانہ تدبیر اور رہنمائی کی وجہ سے دشمنوں کے فتنہ انگیزی پر مشتمل تمام تر منصوبے ناکام ہو گئے اور عوام نے فتنوں کا مقابلہ کیا اور پیچھے نہیں ہٹے۔

جنرل سلامی نے ملت ایران کے خلاف غیر قانونی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرے یا مزید پابندیاں عائد کرے ہر حال میں ہم فاتح ہیں۔

سردار سلامی نے کہا کہ اس ملک کی قسمت دشمن سے مکمل طور پر آزاد ہے،دشمن جانتا ہے کہ دباؤ میں اضافے سے کچھ حاصل نہیں ہو رہا ہے اور ہم عوامی استقامت اور ملکی طاقت کے ذریعے پابندیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اگر پابندیوں کو ختم کردیا جائے تو، ہم دشمن کی ظالمانہ حرکت کو غیر جانبدارکرنے اوراس ظلم پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے، لیکن اگرپابندیوں کو ختم نہ کرنے کی صورت میں ہم ملک کی سلامتی اور خود مختاری کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے اور استقلال و آزادی کے پرچم لہراتے رہیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے، ملت ایران دشمن کے اقتصادی اثرات سے آزاد ہو چکی ہے، یہ کامیابی ہمیں نئے شمسی سال کے آغاز پر ملی ہے اور یہ ملت ایران کیلئے خوشخبری ہے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے شہداء کو ایران کی قدرت اور طاقت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک صوبے سے چار ہزار شہداء ہوں اور عوام شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کردہ فتوحات کو دشمن کے حوالے کریں۔

سردار سلامی نے کہا کہ شہادت  طاقت اور تسلط کا ذریعہ ہے اور آج ملت ایران الہی فضل و کرم، جہاد اور شہادت کی ثقافت کے توسط سے سربلند اور سرفراز ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن اپنی پوری طاقت کے ساتھ انقلاب اور ملت بسیج کو شکست دینے کے درپے ہے ، مزید کہا کہ دشمن نے ہر سمت سے ایران کے خلاف جنگی محاذ آرائی کی،شروع میں نظامی جنگ کا تجربہ کیا اور جب ناکام ہوئے تو نظامی جنگ سے پیچھے ہٹ گئے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن خواب میں بھی ملت ایران کے ساتھ جنگ کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہے،کیونکہ اس قوم کے لئے جنگ کوئی خوف زدہ چیز نہیں ہے۔

حسین سلامی نے کہا کہ انتظامی امور میں دشمن کو شکست دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور ایمان و اسلحہ کی بنیاد پر ملت ایران ایک ناقابل شکست ملک میں بدل چکا ہے۔

یاد رہے کہ یزد صوبے کے شہیدوں کی یاد میں "قومی کانفرنس" قیام یزدی کے موقع پر، صوبہ یزد کے بین الاقوامی نمائشگاہ ہال میں منعقد ہوئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .