حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسلام کے سرفراز سپاہی، سپاہ پاسداران انقلابی کے کمانڈر جنرل حسین اور سپاہِ انقلاب کے دیگر چند جانبازوں کی مظلومانہ شہادت پر سپاہ پاسداران کا تعزیتی پیغام جاری کیا گیا، جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرّحمن الرّحیم
مِنَ الْمُؤْمِنِینَ رِجالٌ صَدَقُوا ما عاهَدُوا اللّهَ عَلَیْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضی نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ یَنْتَظِرُ وَ ما بَدَّلُوا تَبْدِیلاً
ہمارا دل شدید غم اور اندوہ سے بھرا ہوا ہے کیونکہ آج سحر کے وقت، جمعہ 13 جون 2025، صیہونی دشمن کے ایک بزدلانہ اور دہشتگردانہ حملے میں، اسلام کے سرفراز سپاہی، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف، سردار سرلشکر حسین سلامی اپنے چند محافظوں اور ہمکاروں سمیت شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہو گئے۔ یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب وہ ملک و قوم کی سلامتی کے ایک حساس مشن میں مصروف تھے اور سپاہ کے کمانڈ سینٹر میں موجود تھے۔
ہم اس اندوہناک اور مظلومانہ شہادت پر،امام زمانہ (عج)،رہبر معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام خامنہای (مدظلہالعالی)،ان شہداء کے صابر اور سرفراز خاندانوں،ان کے وفادار ہمرزموں،سپاہ، بسیج، اور پورے انقلابی اور باغیرت ملت ایران کو دلی تعزیت اور تہنیت (یعنی مبارکباد بر مقام شہادت) پیش کرتے ہیں۔
یقیناً، سردار سلامی انقلاب اسلامی کے سب سے ممتاز کمانڈروں میں سے ایک تھے۔ وہ علمی، ثقافتی، سیکیورٹی اور عسکری میدانوں کے عظیم مجاہد تھے، جو ہر محاذ پر اخلاص، حکمت اور ولایتمداری کے ساتھ، ہمیشہ انقلاب اور ملت کے دفاع کے اگلے محاذ پر موجود رہے۔
اس درندہ صفت جرم کے باوجود، ہم ایرانی قوم کو یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قیادت، مکمل اقتدار اور ہوشمندی کے ساتھ، دیگر مسلح افواج اور مومن مجاہدین کے شانہ بشانہ، صیہونی دشمن کے اس حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
ایسے دہشتگردانہ واقعات کی پیشبینی اور ان سے مقابلے کی تیاری بہت پہلے سے کی جا چکی ہے، اور دشمن کے اس مجرمانہ حملے کی تفصیلات اور جوابی کاروائی کے بارے میں اطلاعات جلد ہی ایرانی عوام کو فراہم کی جائیں گی۔
سپاه پاسداران انقلاب اسلامی
13 جون 2025









آپ کا تبصرہ