منگل 25 اگست 2020 - 13:09
 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا

حوزہ/ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایران کے شمال مغربی علاقے میں دہشتگردی کے ایک نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں آیا ہے کہ انقلاب مخالف ایک دہشتگرد گروہ سے وابستہ دہشت گرد ماکو کے علاقے سے ایران میں دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جنھیں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس ادارے کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے تینوں دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں سے جدید قسم کے ہتھیار، بارودی مواد اور وائرلیس سیٹ برآمد ہوئے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha