۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
طلاب آشتیان ایران

طلاب جامعہ المصطفی آشتیان ایران، انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام اردو زبان کے زیرِ اہتمام شب یکم محرم کی پہلی مجلس باقاعدہ سوشل ڈسٹنسنگ کی رعایت کے ساتھ برگزار کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طلاب جامعہ المصطفی آشتیان ایران، انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام اردو زبان کے زیرِ اہتمام شب یکم محرم کی پہلی مجلس باقاعدہ سوشل ڈسٹنسنگ کی رعایت کے ساتھ برگزار کی گئی۔

مجلس کا آغاز جناب کامران حیدر کرگلی نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور پیش خوانی کے فرائض کو جناب امتیاز حسین کرگلی نے انجام دیا اور مجلس کو عالی جناب مولانا معراج علی جعفری نے خطاب کیا۔خطاب کرتے ہوئے مولانا نے فضیلت محرم پر روشنی ڈالی جسمیں انہوں نے بیان کیا کہ حسین علیہ السّلام نے آج اس وقت کے یزید کے خلاف قیام کیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنے فرزندوں اور اصحاب کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اسکے آگے بیان فرماتے ہیں کہ اب ہماری بھی ذمّہ داری ہے کہ وقت کے یزید کے خلاف اور دہشت گردی کے خلاف قیام کریں۔۔۔آخر میں مولانا نے مصائب سرکار امام حسین علیہ السّلام سے فضا کو سوگوار کیا۔

نوحه خوانی کے فرائض کو جناب کمیل ناصری ،حسن امام،حسن اصغر, سید کامران ذوالفقار صاحبان نے انجام دیا۔۔  پھر انجمن محبین اہل بیت علیہم السلام کے زیرِ انتظام نذر مولا کا بھی اہتمام رہا اور ثبات ٹی وی یوٹیوب چینل پر پورا پروگرام لائیو دکھایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .