۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حیدر آباد ہندوستان

حوزہ/شہداء  ایران و عراق بالخصوص شہید جنرل قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی مہندس رحمتہ اللہ علیہم کے لیے دامن کوہ مولاعلیؑ میں واقع مسجد باغ زہرا سے متصل عاشور خانہ باغ زہراؑ میں اجررسالت کمیٹی مولا علیؑ حیدر آباد کی جانب سے جلسہ تعزیت و مجلس عزاءکا انعقاد.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہداء  ایران و عراق بالخصوص شہید جنرل قاسم سلیمانی و شہید ابومہدی مہندس رحمتہ اللہ علیہم کے لیے دامن کوہ مولاعلیؑ میں واقع مسجد باغ زہرا سے متصل عاشور خانہ باغ زہراؑ میں اجررسالت کمیٹی مولا علیؑ حیدر آباد کی جانب سے جلسہ تعزیت و مجلس عزاءکا انعقاد۔

جلسے کا آغاز  تلاوت قرآن کریم سے کیا گیا تلاوت کے فرائض مولانا قاری میر حسین رضوی صاحب قبلہ نے انجام دیئے، تلاوت قرآن مجید کے بعد علماء و ذاکرین و مقررین نے شہداء ایران و عراق کی خدمت میں خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کیا۔

اس جلسے  کے  مہمان خصوصی حیدر آباد میں ایرانی قونصلر جنرل حق بین متعینہ تھے اور انھوں  نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ اور آخر میں بارگاہ سیدہ عالمیان حضرت فاطمہ الزہراؑ سلام اللہ علیہا میں نوحہ پیش کیا گیا۔

جلسے  سے حجتہ الاسلام استاد محترم  مولاناسید  ظفریاب حیدر ،حجتہ الاسلام مولانا علمدار حسین ،  حجتہ الاسلام مولانا رضوان حیدر ،حجتہ الاسلام مولانا مرزا عسکری علی خاں ،  ذاکراہلبیت مولانا اصغر آفندی، ذاکراہلبیت مولانا میر حسین علی رضوی ، ذاکراہلبیت مولانا جعفر حسین خلجی اور شہریار والا جاہی نے خطاب کیا۔

اس کے بعد  شاعر اہل بیت جناب آغا سروش، شاعراہلبیت جناب سید تمجید حیدر نے اپنے کلام کے ذریعہ سے شہداء کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔
اور آخر میں ذاکراہلبیت مولانا سید حیدر زیدی  نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مصائب شہداء کربلاء کے ذریعہ سے رقت کا سماں باندھ دیا اور حجت الاسلام مولانا سید جلال حیدر  نے تمام علماءوذاکرین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا.

قابل ذکر ہے کہ اس جلسہ تعزیت و مجلس عزاء میں علماءوذاکرین کے علاوہ مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

اس جلسہ تعزیت و مجلس عزاء کا انعقاد اجررسالت کمیٹی  مولا علیؑ حیدر آباد  کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس کے کنوینئر سید نواز الدین تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .