حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،موسسۂ الغدیر نجف اشرف میں آج بتاریخ 21 مارچ 2022 کو ایک استقبالیہ جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مدیر موسسہ مولانا رومان رضوی نےمہمانوں کا استقبال کیا۔
اس جلسہ میں ممتاز عالم دین مولانا فارقلیطا علی حسینی (ہیوسٹن،امریکہ)،آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا یعسوب عباس (لکھنؤ) ،یادگار خطیب اکبر مولانا اعجاز اطہر(لکھنؤ)،مولانا علی کبیر نجفی،مولانا ذوالقرنین عسکری،مولانا منظور علی نے شرکت کی۔
اس جلسہ میں ہندوستان کے دینی حالات پر گفتگو کی گئی اور مزید بہتر انداز میں تبلیغ دین کیسے ہو،اس پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔آخر میں مولانا رومان رضوی نے مہمانوں کی خدمت میں امام زمانہ علیہ السلام سے منسوب فریم پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔