۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

حوزہ/ قم المقدس میں موجود ہندوستانی طلاب کی مختلف انجمنوں کے باہمی اتحاد و انتظام سے ۲۶ جنوری پر ایک عظیم سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس میں موجود ہندوستانی طلاب کی مختلف انجمنوں کے باہمی اتحاد و انتظام سے ۲۶ جنوری کو حسب سابق ایک عظیم سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا ، جسکی ابتداء تلاوت کلام مجید کے ذریعہ سے قاری محترم حجۃ الاسلام سید جواد رضوی نے فرمایی۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

اسکے بعد اس جلسہ کے انصرام و انتظام کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے انڈین اسلامک اسٹونٹ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید حیدر عباس زیدی نے ۲۶ جنوری کے سلسلہ سے اور اس دن ہونے والے اجتماع کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا: کہ ۲۶ جنوری ۱۹۵۰ کو ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی صدارت میں لکھا گیا قانون ہندوستانی ملک کی تقدیر بن گیا اور اس قانون میں ان تمام پہلوں کا تذکرہ ہوا ہے جس میں مختلف ادیان و مذاہب کے لوگوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھا گیا ہے ساتھ ہی ساتھ انہوں نے بیان کیا کہ اس اجتماع کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے تمام ہندوستانیوں کو یہ پیغام دیں کہ حب الوطنی میں ہم تمام ہندوستانیوں کے ساتھ ساتھ ہیں چاہے جہاں اور جس ملک میں بھی رہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

اسکے بعد کارگل لداخ سے تعلق رکھنے والے مولانا سید جمال موسوی صاحب نے تقریر فرمایی جس میں انہوں نے ہندوستان کی خوبصورتی اور اس سے محبت کی طرف اشارہ کیا۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

جلسہ کے دوسرے مقرر حجۃ الاسلام مولانا سید احتشام عباس زیدی صاحب نے جلسے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اس قسم کے دیگر جلسات کے انعقاد پر خصوصی تاکید فرمایی۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

اجتماع کے تیسرے مقرر حجۃ الاسلام مولانا عاکف زیدی صاحب نے قانون ہندوستان کا مختصر جایزہ پاور پواینٹ کے ذریہ حاضرین کی خدمت میں بیان فرمایا ۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

تقریر کے بعد اسی اجتماع میں ایک ٹاک شو کا بھی پروگرام منعقد ہوا جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا محمد حسین سورتوالا کی نظامت میں مولانا کمیل بھوجانی اور مولانا سید سجاد موسوی صاحبان نے ۲۶ جنوری اور ملکی قانون کے سلسلہ سے تبادل خیالات کیا۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

آخر جلسہ میں بچوں سے کئے گئے مختلف سوالات و جوابات کے عوض و نیز وہاں پر حاضر تمام بچوں کو ہدایا سے نوازا گیا ۔آخر جلسہ میں ملک و قوم کی فلاح و بہبودی کی دعا کرتے ہوئے دعائے امام زمان پر جلسہ کا اختمام ہوا۔

حوزہ علمیہ قم میں یوم جمہوریہ ہند کا سالانہ اجتماع

اس جلسے میں شریک ہونے والے انجمنیں : انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین، مجلس علماء ہندوستان، مجمع علماء و طلاب ہندوستان،بزم ذکر و فکر، محبان ام الآءمہ، طحہ فاونڈیشن، فجر فاونڈیشن ،سبیل میڈیا، تشکل امام حسین علیہ السلام ، امام حسن عسکری مشن، طلاب کرگل و لیہ، موسسہ خیریہ امام حسن علیہ السلام، وحدۃ المنتظر، سیدہ زینب فاونڈیشن، فلاح فاونڈیشن، شعور ولایت، الامام الحسین فاونڈیشن، تنظیم عسکری، زینب میڈیا،موسسہ امام رضا، موسسہ آل محمد، موسسہ حیات طیبہ ،مشاوران منطقہ، مطھری ثقافتی فاونڈیشن، مجلس علماء راجستھان ،موسسہ العزم، المصطفی فاؤنڈیشن ، موسسه اشراق، و البلاغ فاؤنڈیشن ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • وسیم حیدر ھاشمی IN 22:51 - 2023/01/29
    0 0
    اپنا اچھا محسوس ھوا کہ دل خوش ھو گیا۔ مولا، آپ سب کو سلامت رکھے۔ سلامت باش و خوش باش۔ وسیم حیدر ھاشمی۔ بنارس۔ (ہندوستان)