۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید محمد میاں

حوزہ/ حجۃ الاسلام سید محمد میاں نے ہندوستان کے صوبہ گجرات میں کہا: جناب زینب (س) شریک کار امامت اور صنف نسواں کیلئے آئیڈیل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے صوبہ گجرات میں مومنین کانودر گجرات (حسین ٹیکری ) کی جانب سے بتاریخ 6 فروری، روز شہادت بی بی زینب (س) کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا سید محمد میاں (استاد حوزہ علمیہ امام حسن عسکری) نے فضائل و مناقب جناب زینب (س) اور سیرت جناب زینب (س) پر روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ جناب زینب صنف نسواں کیلئے آئیڈیل ہیں۔
انہوں نے اس بات کہ تأکید کی کہ جس طریقہ سے جناب زینب (س) نے مقصد کربلاء کو ہم تک پہنچایا ویسے ہی ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس امانت کو اپنی نسلوں تک منتقل کریں۔
مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر عورت کو سیرت جناب زینب (س) سے یہ درس و عبرت حاصل کرنی چاہئے کہ کس طریقہ سے رنج و مصائب کے حالات میں صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے اور مشکل و باطل کا ڈٹ کر سامنا کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ یہ مجلس تقریبا بعد نماز مغربین سے 8 بجے تک جاری و ساری رہی، مؤمنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور مجلس زيارت جناب زينب (س) پر مجلس اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .