۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار مدیر حوزه های علمیه خواهران با کادر و طلاب مدرسه علمیه الزهرا (س) شهرستان شوش

حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے ایران کے شہر شوش میں جامعۃ الزہرا (س) کے اساتذہ اور طلباء کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خواتین کے بارے میں دشمن کے تمام حملوں اور پرفریب نعروں کے باوجود کسی مذہب نے خواتین کو اتنی اہمیت نہیں دی ہے جتنی اسلام نے دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین مجتبی فاضل نے ایران کے شہر شوش میں جامعۃ الزہرا (س) کے اساتذہ اور طلباء کے اجتماع میں گفتگو کے دوران ماہ مبارک رمضان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ شعبانیہ کے آخری حصہ میں فرمایا: "إِنَّه‌ قَدْ أَقْبَلَ إِلَیْکُمْ شَهْرُ اللَّهِ بِالْبَرَکَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الْمَغْفِرَةِ شَهْرٌ"یعنی ہم ماہ مبارک کی طرف نہیں جا رہے بلکہ یہ مہینہ ہمارے لیے رحمت، برکت اور بخشش لے کر آرہا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین فاضل نے کہا: ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کا سرمایہ اسلام کے استحکام کا باعث بنا۔ اگر یہ سرمایہ نہ ہوتا تو شاید پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اتنا جلدی اور آسانی سے وسعت پیدا نہ کر پاتیں۔

حوزہ علمیہ خواہران کے سرپرست نے قرآن کریم میں خواتین کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دورِ جاہلیت میں جزیرہ نما عرب میں جب لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا تو ایسے ماحول میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا اور پھر آپ نے بارہا حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے ہاتھ کا بوسہ لے کر فرمایا: " فداها ابوها" یعنی آپ (س) کا باپ (ص) آپ (س) پر قربان جائے"۔ تاکہ اس طرح اسلامی معاشرہ میں بچیوں کے احترام اور مقام کو منتقل کیا جائے۔

انہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک مہینہ خدا کی نعمتوں کو ترک کرنے کا ثمر یقیناً یہ ہوگا کہ وہ اس مبارک مہینہ میں دوسرے گیارہ مہینوں سے زیادہ محفوظ ہو گا۔ جو شخص فرمانِ خدا کے مطابق اس مہینہ میں حلالِ خدا کو ترک کرے گا خدا اسے متقین کے مرتبے پر فائز کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .