۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود علی

حوزه/ علامہ مقصود علی ڈومکی نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر کہا کہ مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی اور عریانی کا پرچار چاہتے ہیں۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑھی خیرو کے شہر میراں پور برڑو دوداپور اور داؤ کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے قرآن سینٹرز کے طلباء وطالبات اور مومنین سے خطاب کرتے ہوئے مہدی موعود علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کی اور عالمی یوم خواتین اور لاہور میں ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت بھی کی۔

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

تفصیلات کے مطابق، پروگرام میں مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید عابد حسین شاہ، سید علی شاہ، مولانا عبد الخالق اور مولانا مظہر عباس و دیگر موجود تھے۔

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ طلباء و طالبات وطن کا مستقبل ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے۔ علماء کرام بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کریں۔

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

انہوں نے کہا کہ دین اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی اور عریانی کا پرچار چاہتے ہیں۔ دین اسلام نے حیاء عفت و پاکدامنی اور حجاب کا حکم دے کر معاشرے میں پاکیزہ روابط کی بنیاد رکھی۔

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

علامہ مقصود علی نے کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی پر پابندی اور عوام پر ظلم و تشدد نے امپورٹڈ حکومت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج ووٹ اور عوام کی طاقت سے خائف نظر آتے ہیں۔

پروگرام کے آخر میں، انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے مستحق ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی چاہتے ہیں، علامہ مقصود علی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .